اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں پانی کے شدید بحران کی زد میں وزیر اعظم ہاؤس بھی آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں گزشتہ کئی روز سے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔ ہفتے کے روز پاک سیکرٹریٹ کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے وزیر اعظم ہاؤس ، سیکرٹریٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں اور رہائش گاہوں میں پانی کی سپلائی معطل ہو گئی ۔ جن علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہوئی ہے ان میں فائیو سٹار ہوٹل کے عقب میں واقع رہا ئش گاہیں ، گلشن جناح ، گلگت بلتستان ہاؤس ، پی این سی اے اور دیگر عمارتیں شامل ہیں ۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ گلشن جناح میں پانی کا بحران گزشتہ بیس دنوں سے جاری ہے جس پر قابو پانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ دوسری جانب سی ڈی اے اور پی ڈبلیو ڈی حکام پانی کے بحران کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرا رہے ہیں ۔ گلشن جناح کے مکینوں نے وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری سے ملاقات کرکے انہیں پانی کے بحران سے آگاہ کیا جس پر طارق فضل چوہدری نے پانی کے بحران کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ سیکرٹریٹ کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے وزیر اعظم ہاؤس میں بھی پانی کی سپلائی بند ہو گئی ہے جس کے بعد ٹینکروں کے ذریعے پانی سپلائی کیا جا رہا ہے ۔
اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں پانی کا شدید بحران ،وزیر اعظم ہاؤس بھی زد میں آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل



















































