جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

آصف زرداری اور بلاول بھٹو ایک پیج پر ہیں، آصف زرداری جلد پاکستان جائیں گے

datetime 18  مئی‬‮  2016 |

لندن (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو مسائل کے حل کیلئے استعمال نہیں کرنا تو اس کو تالہ لگا دیں، میاں صاحب اپوزیشن سے مل کر مسئلے کا حل نکالیں، پیپلز پارٹی میں کسی سطح پر اختلاف نہیں ہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو ایک پیج پر ہیں، آصف علی زرداری جلد ہی پاکستان جائیں گے۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ابھی تک نواز شریف سے استعفیٰ نہیں مانگا، اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ نے سوالوں کے جواب سے متعلق اسمبلی میں بیان دیا، بہتر ہوتا وہ تھوڑا اور بول لیتے مگر انہوں نے عمران خان کو اسمبلی میں خطاب کا موقع دیا، مگر مجھے بھی سمجھ نہیں آرہا کہ عمران خان پارلیمنٹ سے کیوں باہر گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے معاملے کو سلجھانا ہے، الجھانا نہیں ہے اور اگر پارلیمنٹ کو مسائل کے حل کیلئے استعمال نہیں کرنا تو اس کو تالہ لگا دیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ میاں صاحب اپوزیشن سے مل کر پانامہ لیکس کے مسئلے کا حل نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں کسی سطح پر اختلاف نہیں ہے، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ایک پیج پر ہیں، آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کے حق میں ہیں اور جمہوریت کا مستقبل پارلیمنٹ سے وابستہ ہے، پانامہ پیپرز کے مسئلے کا حل پر امن اور آئینی طریقے سے نکالنا چاہیے اور پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کی تفتیش ہونی چاہیے۔ رحمان ملک نے کہا کہ آصف علی زرداری بہت جلد پاکستان جائیں گے۔)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…