لاہور/اسلام آباد(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے بعد تحر یک انصاف کا بھی (سوموار ) پار لیمنٹ میں وزیر اعظم کی آمد پر احتجاج نہ کر نیکا اعلان‘وزیر اعظم نوازشر یف سے پانامہ لیکس اور آف شور کمپنیوں اوکر پشن کے حوالے سے صرف سوالات کیے جائیں گے ‘اپوزیشن جماعتوں نے مزید حکمت عملی کیلئے اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے جبکہ چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان اپنی آف شور کمپنی اور دیگر معاملات پر ایوان میں اپنا موقف پیش کر یں گے ۔ تحر یک انصاف کے قومی اسمبلی میں پار لیمانی لیڈر شاہ محمود قر یشی نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف نے وزیر اعظم نوازشر یف کی آج پار لیمنٹ آمد کے موقعہ پر ایوان میں کسی بھی قسم کا احتجاج اور نعرے بازی نہ کر نیکا فیصلہ کیا ہے بلکہ انکو موقعہ دیں گے کہ وہ پانامہ لیکس اور آف شور کمپنیوں کے حوالے سے ایوان میں اپنا مکمل موقف دیں اور انکی ایوان میں آمد پر بھی کسی قسم کی نعرے بازی اور شور شرابہ نہیں کیا جا ئیگا لیکن بڑی شائستگی کے ساتھ ان سے پانامہ لیکس اور کر پشن کے معاملے پر سوالات ضرور کیے جائیں گے اور ہمیں وزیر اعظم کی آج ایوان میں آمد کا انتظار ہے اور اجلاس کے حوالے سے مزید حکمت عملی اپوزیشن کے ساتھ مشتر کہ طور پر بنائی جائیگی جسکے لیے مشتر کہ اپوزیشن کا اجلاس (سوموار ) کو پارلیمنٹ میں ہوگا جبکہ تحر یک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان بھی اجلاس میں شر یک ہوں گے جہاں وہ اپنی آف شور کمپنی ‘فلیٹ کی خریداری ‘لندن سے رقم پاکستان لانے سمیت دیگر معاملات پر ایوان میں اپنا موقف دیں گے ۔ یا درہے کہ اس سے پہلے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ بھی وزیر اعظم نوازشر یف کی ایوان میں آمد پر احتجاج نہ کر نیکا اعلان کر چکے ہیں ۔
پیپلزپارٹی کے بعد تحر یک انصاف کا بھی پار لیمنٹ میں وزیر اعظم کی آمد پر احتجاج نہ کر نیکا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی



















































