جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ترک صدر نے اپنی بیٹی کی شادی میں نواز شریف کو بڑا اعزاز دیدیا

datetime 15  مئی‬‮  2016 |

انقرہ(این این آئی)وزیراعظم نوازشریف نے اہل خانہ سمیت ترک صدر طیب ایردوآن کی بیٹی کے نکاح میں شرکت کی اس دوران نوازشریف نے نکاح نامے پربطورگواہ دستخط بھی کیے ،نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ان چارسربراہان مملکت میں سے ہیں جنہیں ترک صدر طیب ایردوان نے خود اپنی بیٹی کے نکاح کیلئے مدعو کیا،اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کو نکاح کے گواہ کے طور پر سٹیج پر بھی بلایا گیا اور انہوں نے نکاح نامے پر دستخط بھی کیے ترک صدر نے اس موقع پرچارسربراہان مملکت کو شرکت کی دعوت دی جن میں آذربائیجان کے صدر ،امیر قطراور ان کی شریک ہائے حیات شامل ہیں،تقریب کے دوران نوازشریف نے پینٹ کوٹ زیب تن کررکھا تھا اورشرکاءسے ملاقاتیں بھی کیں، خاتون اول بیگم کلثوم نواز، وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز ، مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان کا چھوٹا بیٹا سلمان شہباز اور ان کی اہلیہ بھی اس دورے پر وزیر اعظم کے ساتھ تھے،تقریب کے دوارن وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نوازنے بھی ترک صدرکی اہلیہ سے ملاقات کی اوران کی بیٹی کے نکاح پر انہیں مبارکباد پیش کی، ترک صدر کی بیٹی کی منگنی کی رسم مارچ میں ہوبر پیلس میں ہوئی تھی،ترک صدرطیب ایردوآن کی بیٹی سمیعہ ایردوآن کی شادی انجینئر سیلک بیراکتر سے ہورہی ہے ،سیلک کی کمپنی ڈرون طیارے بناتی ہے،اس سے قبل نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ہفتہ کو اہل خانہ کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوئے ،وزیر اعظم نواز شریف اتوار کی صبح استنبول سے وطن واپس پہنچیں گے۔دورے کی خاص بات ترک وزیر اعظم کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنا ہے جس کی دعوت انہیں ترک صدر طیب ایردوآن نے دی تھی، وطن واپسی پر وزیراعظم پانامالیکس پر قانونی مشیروں سے مشاورت کرینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…