اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے پی کے 8سے کامیاب مسلم لیگ (ن) کے امیدوارارباب وسیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور سے لیگی امیدوارکی کامیابی عوام دوست پالیسیوں پر کھلے اعتماد کا اظہار ہے،پشاور کے باشعور عوام نے نیا خیبر پختونخوا بنانے کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں کی منفی سیاست کو مسترد کردیاہے ۔جمعہ کو وزیراعظم نوازشریف نے پی کے 8پشاورمیں ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ارباب وسیم حیات کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امید ہے ارباب وسیم عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے باشعور عوام نے نیا خیبر پختونخوا بنانے کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں کی منفی سیاست کو مسترد کردیاہے ،(ن) لیگی امیدوارکی کامیابی عوام دوست پالیسیوں پرکھلے اعتماد کا اظہارہے جب کہ عوام نے ترقی کے ایجنڈے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخواکوترقی یافتہ اورپرامن صوبہ بنا کردم لیں گے۔(
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی



















































