کابل(این این آئی) وزیر اعظم نواز شریف نے سابق افغان صدر حامد کرزئی کو پاکستان کا دورہ کر نے کی دعوت دی ہے ۔ کابل میں پاکستان کے سفیر ابرابر حسین نے بدھ کو حامد کرزئی کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کے دور ان وزیراعظم کا خط پہنچایا ۔حامد کرزئی کے دفتر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیا کہ سابق صدر نے پاکستان آنے کی دعوت پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وہ مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ کرینگے ۔انہوں نے دہشتگردی کے خلاف دونوں ممالک کے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس تعاون سے خطے میں امن قائم ہو سکتا ہے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی دونوں ممالک کی مشترکہ دشمن ہے ۔حامد کرزئی نے پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کو پناہ دینے پر پاکستان کے کر دار کو سراہا ۔
وزیر اعظم محمد نواز شریف کاسابق افغان صدر حامد کرزئی کو اہم پیغام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































