جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

وزیراعظم کی اہم ترین غیرملکی دورے پرروانگی

datetime 10  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف بجلی کے منصوبہ کاسا 1000 کے آغاز کی تقریب میں شرکت کیلئے (آج) بدھ سے تاجکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر وزیر اعظم کا11 اور 12 مئی کا دو روزہ دورہ کرینگے ٗ وفاقی وزیر پانی و بجلی اور دفاع خواجہ محمد آصف، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور سینئر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ شریک ممالک اور دیگر فریقین کے رہنماؤں کی بھی کاسا 1000 کے آغاز کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ کاسا 1000منصوبہ کے تحت تاجکستان اور کرغزستان موسم گرما کے دوران ایک ہزار میگاواٹ بجلی پاکستان کو اور 300 میگاواٹ بجلی افغانستان کو مہیا کریں گے۔ منصوبہ 2018ء تک مکمل ہونے کا امکان ہے ٗ منصوبہ کے تحت خریدی جانے والی بجلی سے موسم گرما میں پاکستان کو بجلی کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی وزیراعظم محمد نواز شریف دورہ کے دوران تاجکستان کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے جس میں تجارت، توانائی، دفاعی تعاون سمیت وسیع تر دوطرفہ امور پر بات چیت ہو گی۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…