اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اپوزیشن نے وزیراعظم سے پانامالیکس پر پارلیمنٹ کو اعتمادمیں لینےکامطالبہ کیا وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی میں نہیں آئے ، اپوزیشن نے آج پھر واک آؤٹ کر دیا ، خورشید شاہ کہتے ہیں وزیر اعظم ایوان میں آکر بات کریں اپوزیشن ادب سے سنے گی ۔ پرویز رشید کا کہنا ہے ، اپوزیشن نے پہلے کمیشن بنانے کا کہا، اب ایوان میں بلانے کی ضد کر رہی ہے وزیر اعظم جمعے کو ایوان میں آئیں گے ۔ وزیر اعظم قومی اسمبلی میں آئیں اپوزیشن کا اصرار ، وزیراطلاعات سے تکرار ، ایک بار پھر ایوان کا واک آؤٹ کردیا ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن آئی بھی اور چلی بھی گئی ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں وزیر اعظم ایوان میں آکر اپنے اثاثوں اور ٹیکس کی تفصیلات بیان کریں ادب سے سنیں گے ۔ اپوزیشن متفق ہے کہ وزیر اعظم ایوان میں آئیں گے تو ہم بھی دوڑتے ہوئے پہنچیں گے ۔ اس وقت تک واک آؤٹ جاری رہے گا ۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے وزیر اعظم نے اپوزیشن کے اصرار پر کمیشن بنانے کا عمل شروع کیا اب یہ ضد کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم ایوان میں آنے سے نہیں گھبراتے ، ابھی مصروف ہیں جمعے کو آئیں گے ۔ اس سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں طے پایا کہ پاناما لیکس پر وزیر اعظم کے پارلیمنٹ میں نہ آنے تک احتجاج جاری رہے گا ۔ توقع ہےوزیراعظم فرارکاراستہ اختیارنہیں کریں گے۔ خورشیدشاہ کا مزیدکہناتھاکہ ہم جمہوریت کی مضبوطی کی کوشش کررہےہیں۔وزیراعظم اسی ایوان سےتعلق رکھتےہیں،انھوں یہاں آکراپنانکتہ نظرواضح کرناچاہیے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں نہ آئےتومسائل بڑھیں گے۔ قومی اسمبلی میں جب وزیراعظم آئیں گےتوہم واپس آجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نےبلاوجہ کسی مسئلےکونہیں اُٹھایا بلکہ صرف مسائل کاحل چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف جمعہ کو کیا کر ینگے؟اپو زیشن لیڈر کا دھما کہ خیز اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل



















































