جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

عذیر بلوچ کے گھر کے عقب میں دھماکہ،ہر طرف چیخ و پکار

datetime 8  مئی‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم حملے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ایس پی لیاری آفتاب نظامانی کے مطابق سنگولین میں کریکر حملہ لیاری گینگ وار کے گرفتار سرغنہ عزیر بلوچ کے گھر کے عقب میں ہوا،،زخمیوں میں 6افرادکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے سنگولین میں حیدرہوٹل کے قریب دستی بم حملے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں کو طبی امدادکے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نیجائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا ہے۔ ایس پی لیاری آفتاب نظامانی کے مطابق سنگولین میں کریکر حملہ لیاری گینگ وار کے گرفتار سرغنہ عزیر بلوچ کے گھر کے عقب میں ہوا، 2 ملزمان کریکر لے کر بیٹھے تھے جو ان کے ہاتھ میں ہی پھٹ گیا، دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کو سر اور سینے میں چوٹیں آئی ہیں جن میں سے6افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…