جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

مستعفی مشیر خزانہ خالد لانگو کی کرپشن کی داستانیں بھی سامنے آنا شروع ہو گئیں

datetime 8  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صوبائی سیکرٹری خزانہ کے بعد بلوچستان کے مستعفی مشیر خزانہ میر خالد لانگو کی کرپشن کی داستانیں بھی سامنے آنا شروع ہو گئیں،نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے خالد لانگوکے خلاف کرپشن سے متعلق معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دیں، خالد لانگو کا نام جلد ای سی ایل میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگوکے حوالے سے کرپشن کی داستانیں منظر عام پر آنا شروع ہو گئی ہیں جبکہ نیب سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں نے خالد لانگوکے خلاف کرپشن سے متعلق معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خالد لانگو نے کچھ عرصہ قبل 3لاکھ درہم مالیت کی ایک قیمتی گھڑی خریدی تھی جو انہوں نے بلوچستان کی ایک اہم شخصیت کو تحفے میں دے دی تھی، نیب بلوچستان اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے اس حوالے سے دیگر شواہد جمع کرلئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خالد لانگو کے مشیر خزانہ بننے کے کچھ عرصہ بعد ہی ان کا لائف سٹائل تبدیل ہو گیا تھا اور انہوں نے قیمتی گاڑیاں خریدنا اور لاکھوں روپے کی شاپنگ کرنا شروع کر دی تھی۔ ذرائع کے مطابق خالد لانگو کا نام جلد ہی ای سی ایل میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کئے جانے کے بعد مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…