کراچی (این این آئی) پولیس اور حساس ادارے نے کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر مشترکہ کارروائی کرکے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کو گرفتار کرکے بھارتی پاسپورٹ اور اہم دستاویزات برآمد کرلی ہیں ۔ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے جمشید روڈ پر کارروائی کے دوران ”را“ کے ایجنٹ ارشد کو گرفتار کرکے بھارتی پاسپورٹ اور اہم دستاویزات برآمد کرلی ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق بھارتی ایجنٹ انٹرنیٹ کے ذریعہ اپنے ساتھیوں سے رابطہ میں تھا ۔گرفتار بھارتی ایجنٹ یجنٹ پاکستان سے مختلف ممالک جاچکا ہے۔ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جس اہم انکشافات کی توقع ہے ۔