جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

نیب کی صوبائی سیکرٹری خزانہ کے گھر چھاپہ، 48گھنٹوں میں اہم سیاسی شخصیات کی گرفتاریاں متوقع

datetime 7  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی سے نیب نے تقریباً ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم برآمد کی ہے تاہم اس سے تحقیقات کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی روشنی میں آئندہ 48گھنٹوں میں چند اہم سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ، مشتاق رئیسانی کو ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے دور میں اس وقت کے مشیر خزانہ کی سفارش پر سیکرٹری خزانہ تعینات کیا گیا ، دونوں کرپشن میں ملوث رہے ، ڈی جی نیب بلوچستان نے کاروائی بارے رپورٹ چیئرمین نیب کوبھجوا دی ۔ذرائع کے مطابق نیب نے گرفتار ہونے والے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی سے تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی رقم برآمد کی ہے ۔ کرپشن سکینڈل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے دورمیں سامنے آیا جس پر نیب نے سیکرٹری خزانہ کے خلاف تحقیقات شروع کیں ۔ کرپشن میں اس وقت کے وزیر خزانہ میر خالد لانگو اور سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی دونوں ملوث تھے ۔ ذرائع کے مطابق وہ رقم ترقیاتی پروجیکٹ کے فنڈ سے نکوالتے تھے اور اس میں خردبرد کرتے تھے ۔نیب نے اعلیٰ ذرائع نے آئی این پی کو بتایا کہ نیب کو سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے خلاف کرپشن بارے خفیہ معلومات ملی تھیں جس پر انہوں نے تحقیقات شروع کر دی تھیں 15دن قبل نیب نے مشتاق رئیسانی کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لئے اور چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کو اس سے آگاہ کر دیا جس پر چیئرمین نیب نے واضح ہدایت کی کہ کرپشن کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے اور نیب کی ٹیم جب چاہے سیکرٹری خزانہ گرفتار کر لے اور اس کرپشن میں ملوث پورے نیٹ ورک کا پتہ چلایا جائے ۔ذرائع کے مطابق نیب نے سیکرٹریٹ پر جب چھاپا مار کر مشتاق رئیسانی کو گرفتار کیا تو انہوں نے ملازمین کا احتجاج اور ہڑتال کرانے کی کوشش کی جسے نیب نے ناکام بنا دیا ۔نیب کی ٹیم نے اس دوران چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ سے رابطہ کیا اور انہیں صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جس پر چیف سیکرٹری نے ہوم سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ نیب کی قانونی کاروائی میں کوئی رکاوٹ نہ آنے دی جائے اور انہیں اپنا کام کرنے دیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالمالک جب وزیراعلیٰ بلوچستان بنے تو انہوں نے مشیر خزانہ میر خالد لانگو کی سفارش پر مشتاق رئیسانی کو سیکرٹری خزانہ تعینات کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری خزانہ سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے جن کی روشنی میں آئندہ 48گھنٹوں میں اہم گرفتاریاں متوقع ہیں جن میں سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران شامل ہو سکتے ہیں ۔ ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کو ساری کاروائی بارے آگاہ کر دیا جبکہ بڑی کرپشن کو بے نقاب کرنے کا عوامی حلقوں کی جانب سے نیب کے اس اقدام کو سراہا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…