لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستانی نژادبرطانوی شہری صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے اورکہا ہے کہ صادق خان نے اپنی محنت ،عزم اورجدوجہد کے ذریعے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔میرا ایمان ہے کہ خلوص نیت سے عوام کی بے لوث خدمت کرنا ایک عبادت ہے- انہو ںنے کہا کہ صادق خان کا میئرلندن منتخب ہونا پاکستانیوں کیلئے بھی باعث فخر ہے- امید ہے کہ صادق خان عوام کی خدمت کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیوں کو بروئے کار لائیںگے- وزیر اعلی نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد آبادہے جو پاکستان کے عظیم سفیر ہیں-برطانیہ کے مختلف شعبوں کی ترقی میں پاکستانیوں کا کردارلائق تحسین ہے – پاکستانی نڑاد برطانوی صادق خان نے لندن کے میئرشپ انتخابات میں واضح برتری حاصل کرکے اپنے مخالف امیدوار زیک گولڈ سمتھ کو شکست دیدی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کی میئرشپ کیلئے کل بارہ امیدوار میں اترے ہیں تاہم اصل مقابلہ لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹو پارٹی کے زیک گولڈ سمتھ کے درمیان ہے۔ زیک گولڈ سمتھ اب تک 25 فیصد ووٹ حاصل کر چکے ہیں جبکہ صادق خان 44 فیصد ووٹ کے ساتھ آگے ہیں۔ واضح رہے کہ زیک گولڈ سمتھ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ کے بھائی ہیں۔ وزیراعلیٰ
وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































