جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے ایبٹ آباد میں غیر ت کے نام پر لڑکی کے قتل کا نوٹس لے لیا ، واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایبٹ آباد میں غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا ہے۔جمعہ کو وزیر اعظم نواز شریف نے ایبٹ آباد میں ہونے والے دلخراش واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ میں قتل میں ملوث عناصر کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ظالمانہ جرم کے مرتکب ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات نہ صرف غیر اسلامی ہیں بلکہ غیر انسانی بھی ہیں ٗ غیرت کے نام پر ایسا فعل صرف قتل قرار دیا جاسکتا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ۔واضح رہے کہ ایبٹ آباد کے گاؤں مکول سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ عنبرین نامی لڑکی کو جعلی مقامی جرگے نے اپنی سہیلی صائمہ کے مبینہ فرار میں مدد دینے کے الزام میں ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا ۔ علاقے کے کونسل ناظم پرویز اور 15 افراد پر مشتمل جرگہ نے لڑکی کو پہلے دوپٹہ گلے میں ڈال کر پھندا لگایا اور بعد میں فرار میں ملوث سہولت کار مبینہ مفرور صدیق کی گاڑی میں لاش کو سیٹ کے ساتھ باندھ کر آگ لگا دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…