جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

کون احتساب کی راہ میں رکاوٹ ہے؟ چوہدری نثار نے واضح کر دیا

datetime 5  مئی‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خاں نے کہا ہے احتساب کا آغاز ہوناچاہیے اسی لئے حکومت نے پانا ماپیپرز کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنادیا ہے لیکن اپوزیشن کنفیوز تھی اور بار بار اپنے مطالبات تبدیل کرتی رہی ،کبھی کہتے تھے کہ اس معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کرے کبھی ان کی طرف سے کہا جاتا تھا کہ پارلیمنٹ کی کمیٹی تحقیقات کریں اور پھر ان کی طرف سے کہا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف اس معاملے کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو کمیشن بنانے کیلئے خط لکھ دیں حکومت کلےئر تھی تو اسی وقت وزیراعظم نوازشریف نے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا اور اپنے ٹی او آز بھی دیدیے۔ لیکن یہ معاملہ لیٹ صرف اپوزیشن کی طرف ہوا ہے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ہم اب بھی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر تمام معاملات طے کرنے کیلئے تیار ہیں اور اپوزیشن بھی چاہے تو اس معاملے کو حل کیا جاسکتا ہے اور اپوزیشن کی جانب سے جو ٹی او آرز پیش کئے گئے ہیں ان میں صر ف ایک بندے کے احتساب کی بات کی گئی ہے لیکن جو ہم نے ٹی او آر ز پیش کئے ہیں ان میں سب کے احتساب کی بات ہے۔ اس بات پر اپوزیشن میں ابھی تک جو بھی ابہام پا یا جار ہا ، ہم اس کو بھی سلجھانے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہاکہ اگر چوری کا مال ہوتو انسان چھپاتا ہے یا چوری کے پیسے سے کوئی چیز خریدی ہوتو لوگوں کے سامنے نہیں لائی جاتی۔ لیکن شریف فیملی نے مے فےئرزا پارٹمنٹ کو کبھی نہیں چھپایا اور اپنے آپ کو تحقیقات کیلئے پیش کردیا ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کارکن سے متعلق انکوائری سندھ حکومت کا کام ہے وفاقی حکومت کے اختیارات بہت محدود ہوتے ہیں لیکن ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ایم کیو ایم کی شکایت دور کی جائے ۔انہوں نے طالبان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ طالبان کو مذاکرات پر لانے کیلئے پاکستان کااثر و رسوخ محدود ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن مشکلات کے باوجود درست سمت میں چل رہا ہے ۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…