اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت رواں سال حج کی سعادت حاصل کر نے والے69534خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو لاکھ اسی ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو ئی ہیں ٗ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت 71689سرکاری اور اتنے ہی پرائیویٹ سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے ٗکامیاب ہونے والے درخواست گزاروں کے لئے اپنے کارآمد مشین ریڈایبل پاسپورٹ 15مئی 2016ء تک صحیح کرانا لازمی ہو گا بصورت دیگر وہ نااہل تصور ہونگے ٗ نام نہ آنے والے افراد (آج) جمعہ سے اپنی رقوم بینکوں سے واپس لے سکتے ہیں ٗحاجیوں کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹورآپریٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جمعرات کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیرامین الحسنات شاہ نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔ قرعہ اندازی کے نتائج آنے پر پہلے خوش نصیب باجوڑ ایجنسی کے نور رحمن، دوسرے نمبر پر پشاور کے پرویز خان شاکر اور تیسرے نمبر پر پشاور کے عظمت شاہ کے نام سامنے آئے۔ پنجاب سے 44.03فیصد، خیبرپختونخوا سے 22.6، سندھ سے 20.08فیصد اور بلوچستان سے 5.05فیصد کامیابی کا تناسب رہا۔ وزارت مذہبی امور میں سرکاری سکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کے موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں بھی ہمارا حج آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے ٗرواں سال 2لاکھ 80ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں ٗ سرکاری سکیم کے تحت بینکوں، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے آن لائن طریقہ کار کے تحت 8قومی بینکوں کی مقررہ شاخوں نے وصول کی ہیں۔ حج رقوم کو شریعۃ اکاؤنٹ میں رکھا گیا ٗ یہ درخواستیں 18سے 26اپریل تک وصول کی گئیں، عدالتی معاملات کی وجہ سے قرعہ اندازی تاخیر کا شکار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا کہ سرکاری سکیم کے تحت 60فیصد اور پرائیویٹ سکیم کے تحت 40فیصد لوگ فریضہ حج ادا کریں گے ٗ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت 71689سرکاری اور اتنے ہی پرائیویٹ سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ حج قرعہ اندازی کے نتائج رات 10بجے کے بعد ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں ٗ کامیاب ہونے والے درخواست گزاروں کے لئے اپنے کارآمد مشین ریڈایبل پاسپورٹ 15مئی 2016ء تک صحیح کرانا لازمی ہو گا بصورت دیگر وہ نااہل تصور ہونگے ٗانہوں نے کہا کہ حج قرعہ اندازی کے ذریعے 69534کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب ہو گا ٗ 2150افراد کے لئے ہارڈشپ کوٹہ مختص کیا گیا انہوں نے بتایا کہ ناکام درخواست گزار (آج) جمعہ سے اپنی رقوم بینکوں سے واپس لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں ٗانہوں نے کہا کہ 2012ء میں سرکاری سکیم کے تحت مطلوبہ تعداد سے پانچ ہزار کم درخواستیں موصول ہوئیں مگر ہماری حج پالیسی پر عوام نے اعتماد کا اظہار کیا اور ہر سال سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم نے حج پیکج کو 3لاکھ 26ہزار سے کم کر کے 2لاکھ 71ہزار روپے اور 2لاکھ 61ہزار تک لے آئے ہیں، پہلے کھانا نہیں دیا جاتا تھا، پرائیویٹ سکیم کے تحت آپریشن کی بھی وزارت مذہبی امور مانیٹرنگ کرے گی۔ حاجیوں کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹورآپریٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ڈائریکٹر نے حج قرعہ اندازی کے طریقہ کار اورانتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ قرعہ اندازی گروپ کی بنیاد پر ہو گی، پورا گروپ کامیاب یا ناکام ہو گا۔ کم سے کم گروپ ایک اور زیادہ سے زیادہ 14افراد پر مبنی ہے اس کے بعد قرعہ اندازی کا عمل شروع ہوا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کو کوٹہ الاٹ کرنے کے لئے کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ہر کمیٹی کی ماضی کی کارکردگی کو مدنظر رکھ کر کوٹہ الاٹ کرے گی جو رقم بچ گئی وہ حاجیوں کو گزشتہ سال کی طرح واپس کر دی جائے گی۔ رواں سال کسی حاجی کو موبائل فون نہیں دئیے جائیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے جو کچھ بھی کیا ہے وہ حاجیوں کے مفاد میں کیا ہے۔ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ہم نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے۔
حج کی سعادت حاصل کر نے والے خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































