راولپنڈی(نیوزڈیسک) پیرودھائی اور شکریال میں خفیہ اداروں کی جانب سے آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب 3دہشت گردوں کو گرفتارلیا گیا ، وفاقی دا رالحکومت میںسرکاری سکول سے مبینہ دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد جڑواں شہروں میں ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے جس کے تحت گزشتہ روز تمام پبلک پارکس،یونیورسٹیوں سمیت اہم تعلیمی اداروں ،حساس عمارتوں، بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ ،سرکاری دفاتر کے علاوہ جڑواں شہروں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پرسکیورٹی اور چیکنگ انتہائی سخت کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2روزقبل اسلام آباد ماڈل سکول آئی ٹین ٹو سے مبینہ دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد راولپنڈی میں پیرودھائی و شکریال کے علاقوں سے حراست میں لئے جانے والے انتہائی مطلوب 3دہشت گردوں سے اسلحہ ،باروداور اہم مقامات کے نقشے بھی برآمد کئے دوران آپریشن پاک افغان سرحدی علاقوں اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے 30سے زائد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جس کے بعدقانون نافذ کرنے والے حساس اداروں کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر جڑواں شہروں میں ریڈ الرٹ کیا گیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد سکول سے گرفتار کیا جانے والا مبینہ دہشت گرد مذکورہ سکول کی7فٹ اونچی دیوار پھلانگ کر سکول میں داخل ہوا جسے سکول میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں دیکھتے ہی متعلقہ پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروںنے بروقت کاروائی کرکے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھاحساس اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے ممکنہ واقعہ سے نمٹنے کے لئے راولپنڈی میں نئی ایڈاوئزری جاری کر دی گئی ہے جس کے تحت راولپنڈی میں حساس عمارتوں کے ارد گرد آئندہ 4دن کے لئے کسی قسم کی پارکنگ ،ریڑھی یا پھیری لگانے اور بھکاریوں سمیت غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا جی ایچ کیو کے اطراف کی سڑکوں پر کسی قسم کی غیر ضروری نقل وحمل پر مکمل پابند عائد کی گئی ہے جبکہ جڑواں شہروں میں واقع یونیورسٹیوں سمیت تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو بھی سکیورٹی سخت رکھنے کی ہدائیت کی گئی ہے ۔
خفیہ اداروں کا آپریشن، انتہائی مطلوب 3دہشت گرد گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر حیرن کن کمی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ



















































