لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود اور پارٹی کے فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادرشاہین نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سے پہلے منی بجٹوں کے ذریعے خورد نوش کی اشیاء میں بے پناہ اضافے سے چہیتوں اور زخیرہ اندوزوں کو نوازنے جیسی پالیسیوں او ر اقدامات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے مہنگائی ختم کرنے کے دعوے صرف قوم کو بیوقوف اور گمراہ کرنے کے مترادف ہیں غریب عوام پر ظلم بربریت جاری غریب مکائو مہم کے تحت نواز شریف حکومت نے بجٹ سے پہلے منی بجٹ کی ایک اعلیٰ مثال کہ دالوں کی قیمت دال معاش فی کلو 240 سے 300 کر دی گئی اضافہ 60 روپے۔ سفید چنا کا بلی چنائو 120 سے 160 روپے کر دی گئی اضافہ 40 روپے، مزید آئل اور گھی قیمتوں میں بجٹ سے پہلے منی بجٹ میں اضافہ کا امکان ہے۔ غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینے والوں نے کھانے پینے کی اشیاء میں خود کش حملہ کر دیا ہے ان دہشتگردوں کی دہشتگردی پر عوامی قتل کا مقدمہ چلایا جائے کیونکہ پولٹری فارم کی مرغیاں بیچنے والے جو زیر قاتل ہیں۔ مہلک کیمیکل سے تیار کردہ مرغیوں سے مہلک بیماریوں پھیلا کر قتل عام کیاجا رہا ہے۔ اس پر پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت خاموش تماشائی نہیں بنیں گے انہوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں کی قیادت پر زو ر دیا کہ وہ تخت لاہور والوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتے ہوئے قومی اور عوامی دولت چھین کر بیرون ممالک کاروبار اور اثاثے بنانے والوںکا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت اندرون و بیرونی سنگین سازشوں کا شکار ہے حکمران ٹولہ اپنے اثاثوں میں اضافہ اور انہیں بچانے کی غیر آئینی پالیسیوں پر گامزن جبکہ قومی اثاثوں کی اونے پونے داموں پر نیلامی کر کے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر نے کے درپے ہیں۔ جو ملکی سلامتی جمہوریت اور آنے والی نسلوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور اقدامات کے باعث مہنگائی، بے روز گاری اور فاقہ کشی کا شکار سڑکوں پر احتجاج اورماتم کر رہے ہیں عوام کو تحفظ اور ریلیف دینے میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ امن و امان کی ابتر صورتحال محمد شاہ رنگیلے کے دور کی یاد تازہ کر رہی ہے کہ ملک کے اندر حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔ حکمران ملک و قوم کو مقروض اور چہیتوں کو نوازنے کے لیے میگا پراجیکٹس کے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں لوٹ مار کر پالیسیوں پر گامزن ہیں ملکی داخلی و خارجی پالیسی کا وجود تک نہیں ہے۔ حکمرانوں کے دعوے ترقیاتی میگا پراجیکٹس اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پی ٹی وی سے شروع ہو کر اخبارات میں اشتہارات کی حد تک محدود ہیں انکا حقیقت اور عملی اقدامات سے دور تک کا کوئی تعلق نہیں صرف الفاظی جمع تفریق اور بیانات تک محدود ہے۔ جبکہ ملک کے تمام ادارے کنگال خسارے میںاور وزیر اعظم کا ملک و بیرون ممالک کاروبار عروج اور ترقی کی بلندیوں پر پانامہ لیکس کے انکشافات نے شریف خاندان کی حقیقت بے نقاب کر کے پوری قوم ہی نہیں انہیں دنیا بھر میں انکی شرافت کے ڈھول کا پول کھول دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو ریاستی اداروں کے ذریعے کرپشن کے بے بنیاد الزامات میں ملوث اور انکی کردار کشی کرنیوالے حکمران ٹولہ کے وزیر اعظم خود کے بیٹوں کی بیرون ممالک آف شور کمپنیوں اور کاروبار کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں پوری قوم اور اپوزیشن جماعتیں مطالبہ کر رہی ہیں کہ نواز شریف استعفیٰ دیکر اپنے خاندان او ر بیٹوں کے نام اثاثوں کی تفصیلات ظاہر اور انکی غیر جانبدارنہ تحقیقات کے لیے پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کی مشاورت سے جوڈیشنل کمیشن کا قیام عمل میں لا کر انکوائری کروائیں۔ کیونکہ قوم جانتی ہے کہ چار دہائیوں سے اقتدار میں رہنے والے شریف خاندان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی اور انہوں نے اسے حکومت اور عوام سے کیوں چھپایا۔#/s#
وفاقی حکومت کے مہنگائی ختم کرنے کے دعوے صرف قوم کو بیوقوف اور گمراہ کرنے کے مترادف ہیں،پی پی رہنماء
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































