کوہاٹ ( نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کوہاٹ نے تحریک انصاف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، گو نواز گو نعرے اور دورے میں گڑ بڑ کے خدشے کے پیش نظر وزیر اعظم نواز شریف کا دس مئی کا دورہ کوہاٹ ملتوی کر دیا گیا۔ کوہاٹ کے عوام اربوں روپے کے اہم منصوبوں سے محروم ہوگئے۔تصادم کی سیاست نہیں چاہتے تحریک انصاف نے منفی پراپیگنڈے سے کوہاٹ دشمنی ثابت کر دی ہے ضلعی صدر مسلم لیگ ن شیر احمد خان کی پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے دس مئی کو کوہاٹ میں عوامی جلسہ کرنا تھا جس کے خلاف تحریک انصاف کوہاٹ نے سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلائی اور جلسہ کامیاب نہ ہونے کے حوالے سے میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری تھا جس کے بعد مسلم لیگ ن کوہاٹ کے صدر شیر احمد خان بنگش نے ضلعی جنرل سیکرٹری اصغر ایوب پراچہ،تحصیل ناظم ملک تیمور خان،ضلعی رہنماء ملک عماد اعظم اور دیگر رہنماؤوں کے ہمراہ بدھ کے روز کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کا طے شدہ دورہ ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ انتہائی بد قسمتی کی بات ہے کہ ملک کا کوئی وزیر اعظم بیس سال بعد کوہاٹ کو میگا پراجیکٹس دینے آرہا تھا مگر اس کو بھی تحریک انصاف نے منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے کامیاب نہ ہونے کی بھر پور مہم چلائی جبکہ وزیر اعظم کا دورہ ناکام بنانے کے لیے باقاعدہ میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری تھا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے دورہ میں کوہاٹ کے لیے اکتیس ارب روپے سے زائد فنڈز کا اعلان کرنے والے تھے جس میں کوہاٹ موٹر وے،کوہاٹ پنڈی ڈپل روڈ،کوہاٹ ریل کار،واپڈا کا ایک اور ڈویژن،نیا گرڈ اسٹیشن،بیس یونین کونسلوں کو گیس کی فراہمی سمیت دیگر اہم منصوبے شامل تھے جس سے کوہاٹ کی محرومیوں کا ازالہ ہو جاتا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تین سالوں میں کوہاٹ کو کچھ نہ دے سکی جبکہ وزیر اعظم کے اعلانات سے خائف ہو کر دورے کے خلاف منفی مہم چلائی جس کا جواب آئندہ الیکشن میں عوام دے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ٹکراؤ کی سیاست نہیں چاہتی اور نہ وزیر اعظم کے جلسے میں کوئی گڑ بڑ چاہتی ہے جلسے کے لیے مسلم لیگ کے تمام شیر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے بالکل تیار تھے جبکہ تمام انتظامات بھی مکمل تھے مگر کوہاٹ کو سیاسی جھگڑے کے بھینٹ نہیں چڑھانا چاہتے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے آئندہ دورہ کوہاٹ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نواز شریف کا دس مئی کا دورہ کوہاٹ ملتوی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































