اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے انہیں ہدف بنایا ہے ٗ حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز پر اتحادیوں کو اعتماد میں لے گی ٗ احتساب سے پہلے کبھی ڈرے ہیں نہ آئندہ ڈریں گے ٗ پہلے دن ہی خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ان کے مشیران و معاونین اور قانونی ٹیم نے شرکت کی۔ قانونی ٹیم نے اپوزیشن کے ٹی او آرز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اجلاس کے شرکاء کی اکثریت نے اپوزیشن کے ٹی او آرز کو متعصبانہ قرار دیدیاذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ احتساب سے پہلے کبھی ڈرے ہیں نہ آئندہ ڈریں گے ، پہلے دن ہی خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے ٹی او آرز کے ذریعے انہیں ہدف بنایا ہے ٗ اپوزیشن قرضے معاف کرانے والے اپنے رہنماؤں کو بچا رہی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ ٹی او آرز پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس کے شرکائنے کہاکہ ٹی او آرز پر اپوزیشن سے مشاورت کے دروازے بند نہیں کیے جائینگے ۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ٗ اپوزیشن بارے اہم فیصلہ کرلیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































