کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں آر آر جی کے اہلکاروں کے قافلے کے قریب دھماکہ ، دھماکے میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے میں 2 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب قاسم لائن سے 100 گز کے فاصلے پر اس وقت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کیا گیا جب آر آر جی اہلکاروں کی دو گاڑیاں یہاں سے گزر رہی تھیں۔دھماکہ میں 5 اہلکار رمضان ، جاوید ، لیاقت حسین ، شاہنواز ، طارق حسین زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر پہلے سول اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشن ندیم احمد نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھاکے میں 5 اہلکار زخمی ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے میں 2 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔
کوئٹہ،مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکہ ، پانچ پولیس اہلکار زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































