جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

وزیر اعلیٰ پنجاب سے مقابلہ کرنے کیلئے ان جیسا دماغ چاہیے, طلال چوہدری

datetime 2  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما ؤں طلال چوہدری نے کہا ہےعمران خان کو وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے ان جیسا ویژن رکھنا ہو گا، وزیر اعلیٰ پنجاب سے مقابلہ کرنے کیلئے ان جیسا دماغ چاہیے،ایک دوسرے کو چور کہنے والے ٹی او آرز بنانے کے لئے ایک ساتھ بیٹھ گئے ، اگر کسی قسم کی سازش کی گئی تو عوام کی عدالت فیصلہ کرے گی،سارا اتحاد کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ نہیں بلکہ اتحاد بناؤ چوری بچاؤ کے لئے بنایا گیا،عمران خان اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، جہانگیرترین نے قرضے کیوں معاف کرائے، خان صاحب نے آصف زرداری سے دوستی کس شرط پرکی، اس بات کاجواب دیں جس کو بلورانی کہتے تھے کب سے وہ بلوعمرانی ہوئی،عمران خان نے یوم مئی پر مزدوروں کا مذاق اڑایا ۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آج بننے والا اتحاد چوری بچانے کے لئے ہے اور سب قرضہ معاف کرانے والوں پر پردہ ڈالنے کے لئے سب اکٹھے ہوگئے ہیں اور سارا اتحاد کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ نہیں بلکہ اتحاد بناؤ چوری بچاؤ کے لئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سرکاری ملازم کا بیٹا کھرب پتی کیسے بنا اور موٹرسائیکل سے جہاز تک کا سفر کیسے طے کیا، بڑی بڑی گاڑیوں اور جہازوں والے جلد قوم کے سامنے جواب دہ ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، جہانگیرترین نے قرضے کیوں معاف کرائے، خان صاحب نے آصف زرداری سے دوستی کس شرط پرکی، اس بات کاجواب دیں، جس کو بلورانی کہتے تھے جب سے وہ بلوعمرانی ہوئی ہے واہ واہ ہورہی ہے اور جنہیں کہتے تھے کہ (ق) لیگ والے سب سے بڑے ڈاکو ہیں،ان سے عمران خان نے کس شرط پر ملایا ہے۔ جہانگیر ترین نے اپنے اثاثہ اور قرضوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ سنا کر پی ٹی آئی کی جلعسازی کو بے نقاب کرے گی، علیم خان نے گوشواروں میں اپنے اثاثے چھپائے اور عمران خان کو آئندہ الیکشن میں شکست کا خوف لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سازش کے تحت سڑکوں پر آ کر شور مچا رہے ہیں وہ ملکی ترقی اور خوشحالی کو روکنا چاہتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ الیکشن کی کارکردگی کی بنیاد پر جیتا جائے گا نہ کہ الزام تراشی کی بنیاد پر جیتا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب سے مقابلے کیلئے خان صاحب کو ان جیسا دماغ رکھنا ہو گا اور وزیراعظم سے مقابلہ کرنے کیلئے ان جیسا ویژن چاہیے خان صاحب کو، جہانگیر ترین نے جعلسازی پر دو پریس کانفرنسیں بھی کیں۔ عمران خان نے یوم مئی پر مزدوروں کا مذاق اڑادیا،’’یوم مزدور‘‘ پر ’’یوم امیر‘‘ مناتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب سے جن جوابوں کی کل امید تھی وہ تو دیئے ہی نہیں ہیں ۔ جہانگیر ترین آپ تو سرکاری ملازم کے بیٹے ہیں بتائیں موٹر سائیکل سے جہاز تک کیسے پہنچے ہیں۔(اح)



کالم



 عمران خان بھٹو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…