جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

لا ہور جلسہ کے بعد عمران خان ما یو س ہو گئے جا نئے کیو ں؟

datetime 2  مئی‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک )حکومت پنجاب کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پتلی تماشا میں جلسہ گاہ نہ بھرنے پر عمران خان مایوس ہو گئے، ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کے شہر میں 20ہزار افراد کا جلسہ پتلی تماشا تھا، لاہور کے شہریوں نے ایک بار پھر عمران خان کو مسترد کر دیا۔ڈی جی پی آر میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے بلدیاتی انتخابات تک عوام نے پی ٹی آئی کو ٹھوکر مار کر مسترد کر دیا،عمران خان جلسہ نہ بھرنے پر اپنے لیڈروں پر برہم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے اعلیٰ انتظامات کی وجہ سے خواتین بدتمیزی سے محفوظ رہیں،ماؤں بہنوں‘ بیٹیوں کی عزت و تکریم کا اہتمام کرنے پر پولیس افسروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کے بارے میں بلندوبانگ دعوے کرنے سے پہلے عمران خان دو سال پہلے دھرنے میں کرسیاں اور ٹینٹ لگانے والوں کی مزدوری ادا کردیجئے مزدور کا حق اس طرح ادا ہو گا۔ زعیم قادری نے کہا کہ پنجاب میں 40 لاکھ ٹن گندم 1300 روپے فی من کے نرخ پر خریدی جا رہی ہے۔ کسان عمران خان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ عمران خان کے اعصاب پر چوہے سوار ہیں،خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ چوہے مارنے کی مزدوری ہڑپ کر گئے ہیں، کے پی کے کے سکول عمران خان کے دعوؤں کا منہ چڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے دشمنوں نے اپنا70 فیصد ترقیاتی بجٹ نالیوں میں بہا دیا۔ امسال 80 فیصد ترقیاتی بجٹ ضائع ہونے جا رہا ہے۔ ہائیڈل پاور کے لئے مختص فنڈز پر سٹہ کھیلنا ضروری تھا۔ آپ نے اپنے صوبے میں احتساب کمیشن کو تالے لگوا دیئے۔ کرپشن کرنے والے وزراء کو دوبارہ چوم چاٹ کر کابینہ میں شامل کیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے کرپشن کے 5الزامات میں براہ راست ملوث ہیں۔ زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان اپنے دائیں بائیں کھڑی اے ٹی ایم سے پوچھیں کہ 7 ارب کا قرضہ کہاں گیا، جہانگیر ترین نے ٹیکس ادا کئے بغیر پیسہ کیسے بیرون ملک بھجوایا۔ عمران خان نے 2002ء میں الیکشن فارم میں بنی گالا کے گھر کو بیوی کا تحفہ قرار دیا۔ 2013ء میں لکھتے ہیں کہ یہ فلیٹ بیچ کر بنایا گیا۔ عمران خان ترقی کے عمل کو روکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ اسمبلی میں 32 سیٹوں والوں کو قوم کا نمائندہ کہلانے کا حق نہیں،قو م کا جعلی نمائندہ بننے کی کوشش نہ کریں۔ زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان کی خواہش پر کسی قسم کا کمیشن نہیں بننا چاہیے تھا کیونکہ وہ پہلے ہی عدالتی کمیشن کی تحقیر و تذلیل کر چکے ہیں مگر وزیراعظم نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا۔ انہوں نے اپنی فیملی کو بھی احتساب کے لئے سپریم کورٹ کے کمیشن کے سامنے پیش کیا۔ زعیم قادری نے کہا کہ جہانگیر ترین ٹیکس کی رقم بنانے کی بجائے اصل آمدن بتائیں، ایک پولیس ملازم کے پاس شوگرملز کے لئے پیسے کہاں سے آئے، مخدوم احمد محمود سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بتائیں جمال دین والی شوگر مل کس طرح چھینی گئی اور کس طرح لگائی گئی۔ عمران خان جلسی اور پتلی تماشوں کو رائے ونڈ لے جانے کی بات کرتے ہیں، مسلم لیگ (ن) اقدار کی سیاست کرتی ہے، رائیونڈ میں ہماری ماں مسز محمد شریف‘ محترمہ کلثوم نواز‘ محترمہ مریم نواز رہتی ہیں۔ مگر ہم اس دعویٰ کے جواب میں آپ کے گھر جانے کا اعلان نہیں کریں گے، آپ رائے ونڈ جانے کا خواب ترک کر دیں۔ آپ نے اپنی خو نہ بدلی تو میں اور مسلم لیگ (ن) کے متوالے بھوبتیاں چوک سے آگے نہیں بڑھنے دیں گے۔ گھرپر حملہ کرنے والوں کو جواب دینا آتا ہے۔ عمران خان جس دن جہانگیر ترین کے 6 ارب روپے واپس لے آئیں گے اس دن احتساب کی بات کریں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کو کوئی ہدایت جاری نہیں کر سکتا، ٹی او آر کا فیصلہ ان پر چھوڑتے ہیں، علیم خان کے خلاف قبضہ مافیا ہونے کی شکایت پر کارروائی نہ ہونا افسوسناک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…