لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مزدوروں کی خوشحالی اورتعلیم کے بغیردنیا میں کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا،جولائی سے مزدورکی تنخواہ 13 ہزارسے بڑھا کر14 ہزارروپے کردی ہے ،اشرافیہ کے بچوں کی طرح غریب کے بچوں کا مستقبل شانداربنائیں گے ، جب تک بچے بھٹوں سے نکل کر اسکول نہیں جاتے میں چین سے نہیں بیٹھوں گا،چائلڈ لیبر کے سو فیصد خاتمے کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں،عمران خان سوچ سمجھ کرفیصلہ کریں،آپ تھک جائیں گے لیکن شہبازشریف آخری حد تک جائیگا،آپکی اپنی پارٹی میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے قرضے معاف کروائے اوربیرون ملک آف شورکمپنیوں اور جہازوں کے مالک بنے، ،میاں جی ساڈی واری آن دیوکہنے والے پاکستان کی ترقی پروارکرنا چاہتے ہیں،جو بچہ باربار وزیر اعظم نواز شریف کو استعفے کا کہہ رہا ہے وہ سوچ سمجھ کر بات کرے ،انکے بڑوں کے اسکینڈلز کی اگر وہ حقیقت جان لیں تو لاڑکانہ جاکر بیٹھ جائینگے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز لاہو ر میںیوم مئی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اب تک 48 ہزار بچوں کو بھٹوں سے اٹھا کر اسکولوں میں لا چکے ہیں، پنجاب میں اب بھی 7 ہزار اینٹوں کے بھٹوں پر ہزاروں بچے کام کر رہے ہیں، چند ٹکوں کی خاطربچوں کا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے لیکن میرا عہد ہے کہ بھٹے میں کام کرنے والے آخری بچے کے اسکول جانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، اگلے 3 سے 4 ماہ میں ہوٹلوں، ورکشاپوں اور پٹرول پمپس پر کوئی بچہ کام کرتا نظرنہیں آئے گا،پانا ما لیکس کے حوالے سے چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ خان صاحب سوچ سمجھ کرفیصلہ کریں کیونکہ آپ تھک جائیں گے لیکن شہباز شریف آخری حد تک جائیگا ، وزیر اعظم نواز شریف نے قبضہ مافیا گروپ کے کہنے پر انکوائری کمیشن بنا دیا، کرپشن کا شورمچانے والے عمران خان کے ساتھ بینکوں سے قرضے معاف کرانے والے کھڑے ہیں، قرضے معاف کرانے والوں کے پاس جہاز، محلات، بڑی بڑی گاڑیاں اورکاروبار بھی ہیں، احتساب کا مطالبہ کرنے والوں کی خود آف شورکمپنیاں ہیں، علیم خان نے کہا کہ ان کے 28 لاکھ کے لندن میں فلیٹ ہیں تو اتنی رقم میں تو وہاں کوئی روٹی بھی نہیں کھانے دیتا۔ انھوں نے کہا کہ باریاں مانگنے والے پاکستان پروارکرنا چاہتے ہیں، جہانگیرترین نے میرے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے، مقدمہ جیت کر رقم قومی خزانے میں جمع کراؤں گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ سب کا احتساب ہونا چاہیے،ہم نے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے، ہمارے بچے کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے،بہت جلد کمیشن دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی کردے گا،تاجرہو،انہوں نے مزید کہا کہ اب سب کا احتساب ہو گا وہ چاہے سیاستدان ہویا کوئی جنرل جس نے کرپشن کی وہ کٹہرے میں کھڑا ہوگا۔چےئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے گزشتہ روز ہونے والے جلسے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بیٹا وہ بات کرو جو آپ اور آپ کی پارٹی برداشت کرسکے،ایک بھی بات غلط ثابت ہو توجس عدالت میں چاہے لے جانا،بیٹا ابھی آپ جوان ہیں پورا مستقبل پڑا ہے، بات اپنی اورپارٹی کی سوچ کر کرو۔
سیا ستدان ہو یا جنرل یہ کام لا زمی ہو گا ؟ اعلان ہو گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































