جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

اقرارلحسن کی گر فتاری ، چو ہدری نثار بھی میدان میں اُتر آئے ، حکم جاری

datetime 30  اپریل‬‮  2016 |

کراچی (نیوز ڈیسک )اقر ارالحسن کی گرفتاری کا وفاقی وزیرداخلہ چوہدر ی نثار نے نوٹس لے لیا، چوہدری نثار کا اینکر پرسن کی گرفتار ی تشویش کا اظہار ۔ دنیا بھر میں صحافی اسٹنگ آپریشن کرتے ہیں کہیں بھی ایسا سلوک نہیں ہوتا۔ اقرار الحسن متحرک اور بلاصلاحیت صحافی ہیں۔ اقرار کے کام کو سراہنے کی بجائے سندھ حکومت کا سلوک غیر مناسب ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایسے اسٹنگ آپریشن پر ناراض نہیں ہونا چاہیے۔ اینکر پر سن کو گر فتار کر نے کے بعد ان کو آرام با غ تھا نے میں منتقل کیا گیا تھا لیکن تھانہ نے با ہر اقرار الحسن کے چا ہنے والو ں نے احتجا ج کر نا شروع کر دیا ہے ایس ایچ او کے حکم پر تھانہ آرام با غ کے مر کزی دروازے پر تالہ لگا دیا گیا ۔لو گ اقرار الحسن کے حق میں نعرہ بازی کر رہے ہیں کہ ان کو رہا کیا جا ئے ۔ انہیں بیسمنٹ کے راستے سے ایک گاڑی کے ذریعے آرام باغ تھانے منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف سندھ اسمبلی کی انتظامیہ مقدمہ درج کرائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ریلوے کے خلاف اسی قسم کا اسٹنگ آپریشن کرنے پر لاہورہائی کورٹ نے اپنے تاریخ ساز ریمارکس میں کہا تھا کہ ’اقرار الحسن قوم کے محسن ہیں‘ اور یہ ریمارکس دے کر اقرار اوران کے ٹیم ممبران کو باعزت بری کیا تھا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پرڈال رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر سندھ اسمبلی میں پستول آسکتی ہے تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ خواجہ اظہار نے اقرارالحسن کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سندھ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے اوراب خود حکومت بھی محفوظ نہیں ہے۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی کے انچارج اسپیکراسمبلی آغا سراج درانی ہیں اورانہی کے فیصلے پر حکومت عمل درآمد کرے گی۔‎‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…