جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

قوم کو اپنے اثاثوں کے بارے میں پہلے ہی اعتماد میں لے چکے, وزیر اعظم

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو اپنے اثاثوں کے بارے میں پہلے ہی اعتماد میں لے چکے ہیں ٗمخالفین مثبت اقدام پر منفی رویے کا اظہار کررہے ہیں ٗ منصوبوں کا رسمی افتتاح نہیں کرتے ٗ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچاکر دم لیتے ہیں ٗ اراکین صدقِ دل سے عوام کی شب وروز خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سردار محمد عرفان ڈوگر ٗایم این اے عالم داد لالیکااور ایم این اے میاں نجیب الدین اویسی نے جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔تینوں ایم این ایز نے وزیراعظم کے ساتھ اپنے حلقوں میں جاری کاموں، عوامی مسائل اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اراکین پارلیمان نے وزیراعظم کی قیادت اور ترقیاتی پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے عوام وزیراعظم کے ترقیاتی ایجنڈے کی بھر پور حمایت اور پذیرائی کرتے ہیں۔ اراکین پارلیمان نے وزیراعظم کے اس عمل کو بھی بھر پور سراہا کہ وزیراعظم نے اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے۔وزیراعظم نے بتاتا کہ انہوں نے ملک میں ریکارڈ منصوبے مکمل کروائے ہیں اور عوام جانتے کہ وہ منصوبوں کا رسمی افتتاح نہیں کرتے ہیں بلکہ جس منصوبے کا بھی افتتاح کرتے ہیں اس کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے کل مانسہرہ میں گیس فراہمی کے تین نئے منصوبوں کا افتتاح کیا ہے جن سے ایبٹ آباد سے مانسہرہ، مانسہرہ سے اْوگی اور مانسہرہ سے شنکیاری تک گیس کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اراکین پارلیمان کو تلقین کی کے وہ صدقِ دل سے عوام کی شب وروز خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ قوم کو اپنے اثاثوں کے بارے میں پہلے ہی اعتماد میں لے چکے ہیں۔ میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والے ہمارے مثبت اقدام پر اپنے منفی روّیے کا اظہار کر رہے ہیں حالانکہ تمام سیاسی پارٹیوں کی رائے کے مطابق چیف جسٹس کی زیرنگرانی میں کمیشن بنانے کا فیصلہ کر دیاہے لیکن اس عمل پر بھی مخالفین نے اپنا پینترا پھر سے بدل لیاہے اور کھوکھلے نعروں پر سیاست کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے اراکین پارلیمان کو بتا یا کہ ان کی حکومت نے تین سالوں میں ریکارڈ منصوبوں کا افتتاح کیا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ملک میں دس ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر دی جائے گی جس سے نہ صرف لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا بلکہ عوام کو سستی بجلی مہیا ہو جائے گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ تمام عالمی ادارے پاکستان کی معاشی بحالی کے معتقل ہو چکے ہیں۔ پاکستان کی شرحِ نمو کم اور زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…