اسلام آباد( نیوزڈیسک ) انٹیلی جنس ایجنسی اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے 22 روز قبل 11 خودکش حملہ آور پاکستان میں داخل ہوئے، جن میں سے 2 نے خیبر پختونخوا میں حالیہ خود کش حملے کیے۔انٹیلی جنس اور پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خان سجنا گروپ سے ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں اور ان کے پاکستان میں داخل ہونے سے متعلق معلومات انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے حاصل کی اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ خود کش بمبار پنجاب بالخصوص لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں حملہ کرسکتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ آئی بی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ہسپتالوں، شاپنگ سینٹرز، بازاروں، پارکس، فوڈ اسٹریٹس اور شاپنگ مالز کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی بڑھائیں۔سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے، جبکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کچے کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سخت نگرانی شروع کر دی ہے۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں خفیہ اداروں اور رینجرز نے اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کا بھی آغاز کردیا ہے ۔
11خودکش بمبار پاکستان میں داخل، سیکیورٹی ہائی الرٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































