اسلام آباد /لاہور (نیو زڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف آج ( جمعرات ) مانسہرہ جبکہ کل ( جمعہ ) اوکاڑہ کا دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آج ( جمعرات ) مانسہرہ جائیں گے جہاں وہ اقتصادی راہداری کے حویلیاں تھاکوٹ موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ شاہراہ کی تعمیر کے 90فیصد اخراجات چین کا ایگزم بینک برداشت کرے گا جبکہ 10فیصد اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کل ( جمعہ ) اوکاڑہ کا بھی دورہ کریں گے اور گندم کی فضل کٹائی مہم کا آغاز کریں گے ۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نواز شریف کی اوکاڑہ میں عوامی وفود سے ملاقاتیں اور عوامی اجتماع سے خطاب بھی متوقع ہے ۔
نئی موٹر وے کا باقاعدہ اعلان،اخراجات کون برداشت کرے گا؟ سب سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































