لاہور(نیوزڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاناما لیکس پر ٹرمز آف ریفرنس لانے پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود قریشی کو پارٹی کی جانب سے پاناما لیکس کے معاملے پر دیگر جماعتوں سے رابطے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سے ٹیلیفونک رابطے میں شاہ محمود قریشی نے سراج الحق کو 2 مئی کو پاناما لیکس پراپوزیشن جماعتوں کے مشاورتی اجلاس کیلئے اسلام آباد آنے کی دعوت دی۔ مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن مشترکہ ٹرمزآف ریفرنس لانے پر تبادلہ خیال کرے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق سراج الحق نے اجلاس میں شرکت کی حامی بھرتے ہوئے کہا کہ قومی دولت کی واپسی اور لٹیروں کے احتساب کے لئے سب کچھ کریں گے۔اجلاس میں شرکت سے پہلے امیر جماعت اسلامی ،کور کمیٹی کے اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے پر مشاورت اور اس حوالے سے ٹرمز آف ریفرنس پر تبادلہ خیال کریں گے۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کہتے ہیں معاشی دہشتگردی مسلح دہشتگردی سے کم نہیں ہے، حکمران قرضے لے کرخوش ہو تے ہیں، کہتے ہیں ہم جلاوٴ گھیراوٴ کے قائل نہیں پر امن رہتے ہوئے عوام کو کرپشن کیخلاف منظم کریں گے۔تفصیلا ت کے مطا بق سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کی وجہ سے ہر بچہ مقروض ہے، باہر سے قرضے لیکر خوش ہوا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پر امن طریقے سے عوام کو کرشن کیخلاف منظم کرے گی۔سراج الحق نے کہا کہ اسٹیل ملز میں 7,8 مہینوں سے مزدوروں کو تنخواہ نہیں ملی، معاشی دہشتگردی مسلح دہشتگردی سے کم نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ آجکل تو زہر بھی خالص نہیں ہے، کے پی کے میں چوہوں کے خلاف مہم چلی تو چوہے بھی نہیں مرے۔
پا نا مالیکس ! شاہ محمو د قریشی نے ملک کی بڑی شخصیت کو فون گھما دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































