اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان کا اسلام آباد میں خطاب،بڑا اعلان کردیا کہتے ہیں صرف چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن مانیںگے جو آزاد ہو،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کو انتباہ کیا ہے کہ میاں صاحب اب آپ بچنے والے نہیں ہیں ،آپ کے ایک بچہ کچھ بیان دے رہا ہے اور دوسرا کچھ ،میاں صاحب کو اب سچ بولنا پڑے گا ہم نوازشریف کا کمیشن نہیں مانیں گے ،کلثوم بی بی سچ کہہ رہی ہیں ،امید ہے میاں صاحب رائے ونڈ مارچ سے پہلے ہی فیصلہ کرلیںگے ،جمہرویت تب مضبوط ہوگی جب عوام حکمرانوں کا احتساب کریںگے، حکمرانوں کا احتساب نہ کیاگیا تو ملک تباہی کا شکار ہوجائے گا ہم صرف چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن مانیںگے،حکومت کے ٹی او آرز اب کوئی نہیں مانے گا ،اگر وزیراعظم شوکت خانم کے بارے میں سنجیدہ ہیں کہ وہاں کرپشن ہورہی ہے تو حکومت نے کیوں نہیں تفتیش کروائی ،آپ تیس سال سے پنجاب میں حکومت کررہے ہیں خود تو آپ ایک ایسا ہسپتال نہیں بنواسکے جہاں آ پ اپنا ٹیسٹ کرواسکیں اس کے لئے بھی آپ لندن چلے جاتے ہیں جس ہسپتال میں میرا دو دفعہ سیریس علاج کیاگیا ایک دفعہ میں جب گرا اور دوسری دفعہ میرا پورا پیٹ کھولاگیا شوکت خانم میں ، میاں صاحب کا تو صرف گلا خراب ہوتاہے تو وہ علاج کے لئے لندن چلے جاتے ہیں، میں میاں صاحب کو چیلنج کرتاہوں کہ شوکت خانم کی پوری تحقیقات کریں ایک ایک چیز دیکھیں میں دعوے سے کہتاہوں کہ شوکت خانم کی بھی جب تحقیقات ہوں گی تو شوکت خانم کا نام بھی اوپر جائے گا اور لوگوں کو یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ عمران خان اپنا کتنا پیسہ شوکت خانم کو دے چکاہے۔مجھے بہت افسوس ہے کہ ان لوگوں نے شوکت خانم ہسپتال پر انگلیاں اٹھائیں جب ان سے ان کی چوری کا پوچھاجاتاہے تو یہ جواب دیتے ہیں کہ باقی بھی چور ہیں ، اسمبلیوں میں ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں ۔
عمران خان کا اسلام آباد میں خطاب،بڑا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































