سوات (نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے معاون خصوصی سردار سورن سنگھ کے قتل میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما بلدیو کمار کو گرفتار کر لیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی مالاکنڈ نے بتایاکہ سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما بلدیوکمار کو گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ٗان کا کہنا تھا کہ بلدیو کمار کو تحصیل بری کوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سردار سورن سنگھ پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے اقلیتی نشست پر ضلع کونسلر منتخب ہوئے تھے تاہم انہیں دو روز قبل بونیر کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں اب تک 6ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جنہیں آئندہ ایک دو روز تک میڈیا کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔سردار سورن سنگھ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو ا پرویز خٹک کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور تھے۔
تحریک انصاف کے رکن سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں تحریک انصاف کے ہی اہم رہنما کو گرفتارکرلیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































