اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاک فوج سے برطرف ہونے والے 12افسران کی کرپشن ایک حادثے کے بعدسامنے آئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حادثہ یہ تھاکہ 26نومبر2014کے اس وقت کے آئی جی ایف سی میجرجنرل شاہداعجازکے بیٹے کی سپورٹس کارکوحادثہ پیش آیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئی جی ایف سی شاہداعجازنے کرنل شکیل اور میجر یاسر کو بھیجا کہ بیٹے کی کار کا ٹرائل کریں اور کار کو چلا کر دیکھیں جب کرنل شکیل اورمیجریاسرنے کارکوٹرائی کیاتوکارکوحادثہ پیش آیا،کرنل شکیل او رمیج یاسر حادثے میں جاں بحق ہوگئے ،جب یہ خبران کے گھر والوں کوملی توانہوںنے آرمی چیف کوخط لکھاکہ کرنل شکیل اور میجریاسرکوشہادت کارتبہ دینے کی درخواست کی ،اہل خانہ کا کہنا تھا کہ کرنل شکیل اورمیجریاسرآن ڈیوٹی جاں بحق ہوچکے ہیں ،وہ شہید ہیں انہیں شہادت کارتبہ دیاجائے ،اہل خانہ کومراعات دی جائیں ،جوفوج میں کسی شہیدکے اہل خانہ کودی جاتی ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جب آرمی چیف کوخط ملاتوانہوںنے تحقیقات کاحکم دیدیا۔ حادثے کی تحقیقات میں میجرجنرل شاہداعجازسے تحقیقات کی گئیں توحادثے کی کڑیاں کرپشن سے جاملیں اورشاہداعجازنے تمام افسران کے نام بتائے جوان کے ساتھ کرپشن میں ملوث رہے جس کے بعدفوج کی تحقیقات اس نتیجے پرپہنچی میجرجنرل شاہداعجازکے ساتھ کئی اورافسران کرپشن اورسمگلنگ میں ملوث ہیں۔
برطرف فوجی افسروں کی کرپشن کیسے سامنے آئی ، پتہ چل گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































