جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پا نا ما لیکس الز امات وزیر اعظم نواز شریف کو استعفیٰ دے دینا چا ہئے بڑی آواز بلند

datetime 20  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان اور وزیر اطلاعات عابد حسین عابد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کو پانامہ الزامات کے بعد اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اب میاں نواز شریف کو اپنے عہدے سے فوراً استعفیٰ دے دینا چاہئے کیونکہ یہ انٹرنیشنل سکینڈل ہے جس سے دنیا کے دیگر رہنماؤں نے اپنی جرت اور غیرت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے دستبردار ہوئے اب تک 12 بڑے لوگوں نے استعفےٰ دیئے ہیں جس میں آئس لینڈ ، تاجکستان ، یوکرائن ، سپینش اورجرمنی شامل ہیں وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس سکینڈل کو دبایا نہیں جا سکتا اس سے شریف خاندان کی سیاست بری طرح متاثر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس سے ن لیگ کی ساکھ آزاد کشمیر میں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور آزاد کشمیر کی عوام میں سخت تشویش پیدا ہوئی ہے آئندہ الیکشن میں ن لیگ کو بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیتے ہوئے واضع اکثریت حاصل کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…