جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

چھوٹوگینگ نے ہتھیار ڈال دیئے، اہلکاربھی رہا

datetime 20  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجن پور(نیوز ڈیسک )چھوٹو گینگ آپریشن، بڑا بریک تھرو، بڑی خبر آگئیاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چھوٹو گینگ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، چھوٹو گینگ نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں ، مغوی اہلکاروں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مغوی اہلکاروں کو پاک فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔پولیس 18دن تک ایک قدم آگے نہ بڑھا سکی ، پاک فوج نے دو دن میں کام کر دکھایا ، اس سے پہلے بھی پولیس نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کیے مگر ناکامی کا سامنا ہوا ۔ سیکیورٹی فورسز کو راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں بڑی کامیابی مل گئی، ڈاکوؤں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، جب کہ یرغمالی اہلکاروں کو بھی رہا کردیا گیا ہے، تاہم اعلیٰ افسران مغویوں کی رہائی کی تصدیق نہ کرسکے۔ راجن پور کے علاقے کچہ جمال میں جاری چھوٹو گینگ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی، پولیس ذرائع کے مطابق چھوٹو گینگ نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں، جب کہ مغوی چوبیس ساتھی پولیس اہل کاروں کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔ رہائی پانے والے اہل کاروں کو فورسز کے حوالے کیا گیا، جنہیں سونمیانی میں قائم کیے گئے ہیڈ کوارٹرز پہنچا دیا گیا ہے، جہاں سے وہ ضروری کارروائی کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔ دوسری جانب تاحال کسی اعلیٰ افسر کی جانب سے بازیابی کی تصدیق نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق مغوی ساتھیوں اہل کاروں کی رہائی کے بعد آپریشن میں شریک پولیس اہلکاروں نے پاک افواج کےحق میں نعرے بھی لگائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز منگل کو پاک افواج کے جوانوں نے ڈاکوؤں کے گڑھ کچا جمال کی جانب پیش قدمی کی، جہاں چھوٹو گینگ مورچے چھوڑ کر جنگل کی طرف بھاگ نکلے، تاہم فورسز نے وہاں بھی ان کا تعاقب کیا اور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا، اس دوران ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ دیتے ہوئے فضا سے فوج کی جانب سے پمفلٹ بھی پھینکے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق چھوٹو گینگ کی جانب سے 24 مغوی پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا گیا ہے، جب کہ وہ فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر بھی تیار ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف پنجاب پولیس کا آپریشن گزشتہ 3 ہفتے سے جاری تھا جس میں گینگ کے ہاتھوں پولیس کے 6 اہلکار جاں بحق ہوئے جس کے بعد آپریشن میں پاک فوج کی مدد لی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…