لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کرپشن کے خاتمے اور بلا تفریق احتساب کے آرمی چیف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور مدد گاروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے ،عوام کی جان دہشتگردوں اور مال کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھ میں ہے،آپریشن ضرب عضب کی طرح کرپٹ عناصر کے خلاف ضرب غضب ناگزیر ہو گئی ، کرپٹ حکمران ایک دوسرے کے سہولت کار ہیں اور ان بڑے بڑے سہولت کاروں کی لندن میں ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور انہوں نے اپنی اپنی کرپشن کے دفاع کی حکمت عملی بھی وضع کر لی ہے۔وہ گذشتہ روز عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہاکہ آف شور کمپنیاں دس دس ہاتھ آگے بک چکیں،ملکی قوانین کے تحت اب لوٹ ما ر کی دولت کو نہیں پکڑا جا سکے گا ،وزیر اعظم علاج کے نام پر یہی سب کچھ کرنے لندن گئے تھے۔کرپشن اور اقتدار کا گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے بین الاقوامی ایجنسیوں اور تحقیقاتی اداروں کی مدد لی جائے۔آف شور کمپنیوں کا کھوج وہی بین الاقوامی ادارے لگا سکتے ہیں جو دس دس جگہ پر فروخت ہونے والی کمپنیوں کا سراغ لگانے کا تجربہ اور صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں اور دہشتگرد انکے سیاسی سہولت کار ہیں ،بوقت ضرورت دونوں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے وسائل کو تحفظ دیتے ہیں ،اب سہولت کاروں کے ناموں کا تعین کر کے انکے خلاف آپریشن کیا جائے جب تک قومی خزانے کے یہ لٹیرے اقتدار پر قابض رہیں گے نہ دہشتگردی ختم ہو گی اورنہ امن و ترقی کا خواب پورا ہو گا۔وزیر اعظم نے علاج کے دوران آف شور کمپنیوں کا مرضی کے مطابق ریکارڈ مرتب کیا اور یہ کمپنیاں اب کئی کئی ہاتھ آگے بک چکی ہیں۔
وزیر اعظم نے لندن علاج کے دوران آف شور کمپنیاں دس دس ہاتھ آگے بیچ دیں، ڈاکٹر طاہر القادری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































