راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ نے کہاہے کہ شوال آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیاہے ،شوال آپریشن کے آخری مرحلے میں 800کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کروالیا گیاہے،آپریشن کی کامیابی پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جوانوں اور افسروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیرستان کا دورہ کیا جس دوران جنرل راحیل شریف کو شوال میں جاری جاری آپریشن کے آخری مراحل پر بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کے آخری مراحل میں 800کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کروا لیا گیاہے ۔آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی ،اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا کہ قوم پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔آرمی چیف نے اس موقع پر کامیابیوں کو قائم رکھنے پر بھی زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ فاٹا سے باہر بڑے پیمانے پر کوبنگ آپریشن کیا جائے تاکہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کاگٹھ جوڑا توڑا جائے اور دہشتگردوں کے سلیپرز سیلز کا چن چن کر خاتمہ کیا جائے ۔آرمی چیف کو دہشتگردوں سے تحویل میں لیے گئے اسلحے پر بھی بریفنگ دی گئی ۔
قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اوران کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، راحیل شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































