ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن-رحیم یارخان ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

datetime 18  اپریل‬‮  2016 |

راجن پور(نیوز ڈیسک) پاک فوج نے غلام رسول عرف چھوٹو اور اس کے گینگ کے خلاف آپریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے چھوٹو گینگ کو یرغمال بنائے گئے پولیس اہلکاروں کی بازیابی اور جرائم پیشہ افراد کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی مہلت ختم ہونے کے بعد آپریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ چھوٹو گینگ کے ٹھکانوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔کارروائی میں پاک فوج کو پولیس اور رینجرز کا بھی مکمل تعاون حاصل ہے۔ کچے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل اور دریا میں کشتی چلانے پر بھی پابندی ہے جب کہ ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے چھوٹو گینگ کی نگرانی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ رحیم یارخان ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پولیس نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا تاہم 7 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور کئی کے یرغمال بنائے جانے کے بعد اس کارروائی میں پاک فوج کو شامل کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…