جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

چھو ٹو گینگ کی درخواست فوج نے مستر د کر تےہی دبنگ اعلان کر دیا

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجن پور(نیوز ڈیسک )راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن آہن کی تیاریاں مکمل ہیں۔ علاقے میں کرفیو نافذ ہے۔ قریبی بستیاں خالی کرالی گئیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کو ہر صورت کامیاب کریں گے۔ کچے میں چھوٹو گینگ نہیں اب قانون کی رٹ ہوگی۔ پاک فوج نے قانون شکنوں کا صفایا کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔ فوجی دستے تیار ، توپیں نصب ، گن شپ ہیلی کاپٹر فضا سے حملہ کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی قیادت میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی آپریشن میں شریک ہیں اور آپریشن کی کامیابی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ آپریشن آہن کی تکمیل کے لیے علاقے میں کرفیو نافذ ہے ، قریب کے کئی علاقوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں پر کڑا پہرا ہے تاکہ کوئی ڈاکو نکل نہ پائے۔
پاک فوج کے محاصرے کے بعد چھوٹو گینگ علاقے میں محصور ہوکر رہ گیا ہے۔ غلام رسول چھوٹو کی مذاکرات کی درخواست بھی فوج نے مسترد کردی .نمائندگان کے مطابق راجن پور میں سیکورٹی فورسز کاچھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن 19 ویں روز میں داخل ہوگیا پاک فوج کے جوانوں نے اگلے مورچوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے علاقہ بھر جن میں کچی مورو،کچی جمال، کچہ کرا چی اور کچہ لنڈ کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے تاکہ بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کو کہیں سے فرار کاراستہ نہ مل سکے مقامی ذرائع کے مطابق غلام رسول عرف چھوٹو کے فوج کی بڑی تعداد میں علاقہ میں پہنچنے پر حوصلے پست ہوگئے ہیں اور چھوٹو گینگ کے سرنڈر کر نے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، دریائی پتن بھی مکمل طور پر بند کرا دیئے ہیں اور مقامی طور پر چلنے والی کشتیوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کردی صبح دو گھنٹے کے لئے کرفیو میں کمی کی گئی تھی اس کے بعد دو بارہ کرفیو لگا دیا گیا ہے چھوٹو گینگ کے لئے اگلے چوبیس گھنٹے انتہائی اہم تصور کئے جارہے ہیں ۔
دریں اثنا راجن پور کچہ کے علاقہ میں چھوٹو گینگ کیخلاف جاری آپریشن کے دوران فورسز کی جانب سے محاصرہ کے بعد بدستور کرفیو نافذ ہے ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر کے مطابق کرفیو غیر معینہ مدت کیلئے لگایا گیا ہے جس میں وقفہ وقفہ سے نرمی کی جارہی ہے جبکہ ضرب آہن کو کامیاب کرنے کیلئے تونسہ بیراج کے مقام پر پانی میں کمی کر دی گئی ہے سیکورٹی اداروں کے اہلکار بھاری اسلحہ کیساتھ اگلے مورچوں پر موجود ہیں تاہم ان کی پہلی ترجیح مغوی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی ہے یرغمالی اہلکار ابھی تک خیرت سے ہیں اور ان کی بحفاظت بازیابی کیلئے پلان تیار کر لیا گیا ہے ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن کے مطابق آپریشن بہت جلد مکمل کر لیاجائیگا
‘ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چھوٹو گینگ کو معاونت فراہم کرنیوالوں کیخلاف بھی آپریشن شروع کر دیا ہے اس سلسلہ میں نو ایسے افراد کی نشاندہی ہوئی ہے جو نہ صرف غلام رسول عرف چھوٹو اور اسکے کارندوں کو معاونت فراہم کرتے تھے بلکہ پولیس اور گینگ کے درمیان رابطوں کا بھی کام کرتے تھے پکٹ انچارج چوہدری محمد فیاض الحق نے صحافیوں کو بتلایا کہ دشمن کے خاتمہ تک اس دریائی کچہ میں موجود رہیں گے اور دہشت گرد عناصر کے قلع قمع کرنے تک پولیس کے جوان اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے اس موقع پر جوانوں کا کہنا تھا کہ محکمہ کی جانب سے وسائل کی کوئی کمی نہیں ہمارے حوصلے بلند ہیں انشاء اللہ غلام رسول عرف چھوٹو گینگ کا مکمل خاتمہ کریں گے ۔ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی249 سردار محمدیوسف خان گبول نے ایک ملاقات کے دوران کہیں اُن کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وسائل میں کمی کے باوجود بہادری کا مظاہرہ کیا اور لڑتے لڑتے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورورثاء کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعاء کر تے ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور مغوی پولیس اہلکاروں کو جلد رہائی نصیب ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…