اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے کمیشن کا سربراہ بننے سے معذرت کر لی۔چیرمین سینیٹ رضا ربانی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے کمیشن کے سربراہ کے طور پر نام تجویز کرنے پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا شکر گزار ہوں لیکن اس وقت مناسب نہیں ہوگا کہ میں بطور چیرمین سینیٹ اس کمیٹی میں شامل ہوں کیونکہ پارلیمانی کمیٹی کے موثر ہونے سے متعلق میرا ایک نظریہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پارلیمنٹ بالخصوس سینیٹ کے حقوق کا کسٹوڈین ہوں اور کمیشن کی سربراہی کرنے سے مفادات کا تنازع پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
رضا ربانی نے مزید کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے حقائق تک پہنچنا پیچیدہ مرحلہ ہے کیونکہ وائٹ کالر کرائم میں مہارت درکار ہوتی ہے جو میرے پاس نہیں ہے، کسی ایسے شخص کا نام تجویز کیا جائے جسے متعلقہ شعبے میں مہارت ہو۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کا نام تجویز کیا گیا تھا جسے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے مسترد کردیا تھا۔ خورشید شاہ نے تو کمیشن کی سربراہی کے لئے حکومت کو رضا ربانی کا نام بھی تجویز کردیا تھا۔
پا ناما لیکس ، رضا ربا نی نے بڑی پیشکش ٹھکرا دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































