راجن پور(نیوزڈیسک)”چھوٹو“کی اہم پیشکش،آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل،گینگ نے خطرناک حکمت عملی اختیارکرلی،10 مغوی اہلکاروں کو پولیس چوکی سکھانی کے سامنے کھڑا کردیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اگر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی پہلے مغوی پولیس اہلکار کو نقصان پہنچے گا، تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن ضرب آہن کا چارج سنبھال کر پولیس اور رینجرز کی مدد سے پورےعلاقے کا گھیراو¿ کر لیا ہے جب کہ چھوٹو گینگ کے سرغنہ نے ہتھیار ڈالنے کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔راجن پور میں ڈاکو گروپ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں پولیس کی ناکامی کے بعد پاک فوج کو طلب کیا گیا تھا جس کے بعد اب یہ آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن ضرب آہن کاچارج سنبھال لیا ہے، پولیس اور رینجرز کی مدد سے پورےعلاقے کا گھیراو¿ کر لیا گیا ہے، کچے میں آپریشن کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹو گینگ کے کارندے پولیس کی وردی میں علاقے میں گھوم رہے ہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے 10 مغوی اہلکاروں کو پولیس چوکی سکھانی کے سامنے کھڑا کردیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اگر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی پہلے مغوی پولیس اہلکار کو نقصان پہنچے گا۔ چھوٹو گینگ کے پاس 8 اقسام کا اسلحہ اور ہزاروں کلو گرام بارودی مواد موجود ہے۔ گینگ کے پاس موجود اسلحے میں ہیوی میشن گن، ایس ایم جیز ، ایل ایم جیز اور ہزاروں کی تعداد میں دیگر اسلحہ موجود ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو نے کہا ہے کہ وہ پیدائشی ڈاکو نہیں، اس نے پولیس کے ظلم کی وجہ سے ہتھیار اٹھایا، پولیس نے اسے دہشت گرد ، ملک دشمن اور نجانے کیا کچھ بنا دیا،اس نے یہ جنگ صرف اپنی برادری کواس کا حق دلانے کے لئے شروع کی تھی۔ وہ ملک دشمن نہیں کہ اس کے خلاف فوج کارروائی کرے۔ جب تک آپریشن میں پولیس شامل ہے۔ اگر پولیس آپریشن میں شامل رہی تو وہ مقابلہ کرتے ہوئے مرجانے کو ترجیح دے گا لیکن کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالے گا۔چھوٹو کا کہنا تھا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ وہ اور اس کے ساتھی ہتھیار ڈال دیں تو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اسے خود فون کرکے یہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر اس کے گناہوں کی سزا بھی عسکری حکام ہی دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پولیس نے راجن پور کے خلاف چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا تاہم پولیس اس آپریشن میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔
”چھوٹو“کی اہم پیشکش،آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل،گینگ نے خطرناک حکمت عملی اختیارکرلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم
-
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر...
-
شین وارن کی موت کے پیچھے کس کا ہاتھ؟ بیٹے نے 4 سال بعد نام بتا دیا
-
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
-
بجلی صارفین ہوشیار! شام 5 سے رات 1 بجے کے دوران لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا
-
ایران کے دنیا بھر میں منجمد اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
اختیارات کے ناجائز استعمال اور خاتون سے ناجائز تعلقات قائم کرنے پر ڈی ایس پی نوکری سے فارغ
-
پہلے خریدیں بعد میں پے کریں ، مشہور کمپنی علی بابا کا پاکستان کیلئے اہم اعلان ، لائسنس جاری ہو گیا
-
توانائی کے حوالے سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیوں میں کمی! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی
-
معروف ریسٹورنٹ سے مضرِ صحت گوشت برآمد ، سیل کر دیا گیا
-
گرمی کے بعدبارشوں کی پیشگوئی، مختلف اضلاع میں الرٹ جاری
-
سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور ’’ہاؤسنگ کالونی‘‘ منظور، کون ہوگا اہل؟
-
اسلام آباد،دو گروپس میں مسلح تصادم، دو بھائی جاں بحق



















































