جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

چھوٹو گینگ آپریشن ، پاک فوج کے کوبرا ہیلی کاپٹر نے اڑان پکڑ لی

datetime 16  اپریل‬‮  2016 |

اسلا آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چھوٹو گینگ کو قابو کرنے کیلئے پاک فوج کے کوبرا ہیلی کاپٹر راجن پور پہنچ گئے ، چھوٹو گینک کے خلاف آپریشن جاری ہے مزید تفصیلات کے مطابق راجن پور میں کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن شروع ہے جس میں اب 92ایس ایس جی کمانڈوز کے ساتھ 200سے زائد فوجی جوان سمیت پاکستان رینجرز کے 300اہلکار اور پولیس کی بھاری نفری شامل ہے۔ذرائع کیمطابق ڈاکوں نے فورسز کو دھوکہ دینے کیلئے یرغمالی اہلکاروں کی وردیاں خود پہن لی ہیں اور اپنے کپڑے انہیں پہنا دیئے ہیں جبکہ فورسز اور ڈاکوں کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 19 روز سے جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں دریائے سندھ پر موجود ایک جزیرے میں ڈیرہ ڈالے ایک مشہور گینگ کیخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپرشین جاری ہے۔ یہ گینگ مشہور زمانہ چھوٹو گینگ ہے۔ چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو کی کہانی انتہائی دلچسپ اور پراسرار ہے۔ غلام رسول راجن پور کے ایک گاوں شاہ والی کا رہائشی ہے۔غلام رسول شاہ والی کے ایک بااثر زمیندار کا مزارا تھا۔ زمیندار غلام رسول پر بے انتہاء ظلم ڈھایا کرتا تھا۔ غلام رسول ایک روز زمیندار کے ظلم سے تنگ آ کر گاوں سے بھاگ نکلا اور ایک جرائم پیشہ گینگ کا حصہ بن گیا۔ جرائم پیشہ گینگ کا حصہ بننے کے بعد غلام رسول چھوٹو کے نام سے مشہور ہو گیا۔ چھوٹو کے نام پہلا مقدمہ 1987 میں درج ہوا۔ اور پھر اس کیخلاف مقدمات درج ہونے کا سلسلہ چل نکلا۔چھوٹو نے آہستہ آہستہ اپنا اثر رسوخ بڑھایا اپنے ساتھ کئی لوگوں کو ملایا اور ایک جرائم پیشہ گینگ تشکیل دے دیا۔ اس گینگ کا نام چھوٹو گینگ کے نام سے مشہور ہو گیا۔ اس گینگ نے راجن پور اور رحیم یار خان کے درمیان دریائے سندھ پر موجود ایک جزیرے پر قبضہ کر لیا۔ یہ جزیرہ 2 کلومیٹر طویل اور ڈھائی کلومیٹر چوڑا ہے۔ یہ علاقہ دلدلوں کے باعث کچے کا علاقہ کہلاتا ہے۔اس علاقے تک زمینی راستے سے پہنچنا انتہائی مشکل ہے۔ چھوٹو کا گینگ 80 سے زائد جرائم پیشہ افراد پر مشتمل ہے۔ اس گینگ کے پاس جدید سے جدید ترین اسلحہ موجود ہے۔ یہ گینگ قتل، اغوا برائے تاوان، ڈاکہ زنی سمیت ہر قسم کے سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ اس گینگ کیخلاف گزشتہ 29 برس کے دوران پولیس کی جانب سے متعدد آپریشن کیے گئے تاہم ہر مرتبہ پولیس اس گینگ کا خاتمہ کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ہر آپریشن میں چھوٹو گینگ کا تو کچھ نہ بگڑا تاہم پولیس کو ہمیشہ بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ تاہم اب پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف شروع ہونے والے آپریشن کے باعث چھوٹو گینگ کیخلاف بھی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ یہ آپریشن گزشتہ 19 روز سے جاری ہے۔ آپریشن کی شروعات پنجاب پولیس کی جانب سے کی گئی۔ پنجاب پولیس کو آپریشن میں اب تک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب تک متعدد پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ پولیس کی ناکامی کے بعد اب رینجرز اور فوج کے جوان کچے کے علاقہ پہنچ چکے ہیں اور آپریشن کی شروعات کی جا چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…