لندن (نیوزڈیسک)پاکستان تحرےک انصاف کے چئےر مےن عمران خان نے کہ ہے کہ پاناما لیکس پر چیف جسٹس کے علاوہ کسی کی سربراہی میں کمیشن قبول نہیں ، چوبیس اپریل کو روکا گیا تو حکومت خود ذمہ دار ہو گی ، چئیرمین تحریک انصاف نے لندن میں بین الاقوامی آڈٹ کمپنیوں سے ملاقاتیں شروع کر دیں۔لندن میں فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا پاناما لیکس پر وزیراعظم نے ایک بار بھی خود وضاحت نہیں دی جبکہ درباری معاملے پر وضاحت کرنے کے بجائے خورشید شاہ سمیت دوسروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔فنڈریزنگ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ چودھری نثار سے جہاز میں ملاقات کے دوران صرف جلسے پر گفتگو ہوئی ،اپوزیشن رہنماو¿ں سے ملاقات کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے۔ پاناما لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی کے علاوہ کوئی اور کمیشن قبول نہیں۔لندن میں چئیرمین تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کے ساتھ کرزن اسٹریٹ میں بین الاقوامی آڈٹ فرم کے حکام سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان دیگر کمپنیوں کے حکام سے بھی ملیں گے۔دوسری جانب کپتان نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں سیاسی رہنما جمہوریت بچانے کیلئے عہدے چھوڑ رہے ہیں ، اسپین کے وزیر نے بھی استعفیٰ دیا ، نواز شریف کو صورتحال کا ادراک کیوں نہیں ۔
24اپریل کو روکا گیا تو ۔۔۔!عمران خان کے بیان نے حکومت کو گہری تشویش میں ڈال دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































