لندن (نیوز ڈیسک )سینٹرل لند ن کے ہسپتال میں وزیراعظم نوازشریف کا علاج شروع کر دیا گیاہے۔نجی ٹی وی نے وزیراعظم کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف کا علاج سینٹرل لندن کے ہسپتال میں شروع کر دیا گیاہے ،ڈاکٹرز وزیراعظم کے مختلف ٹیسٹ کر رہے ہیں ان میں دل کے ٹیسٹ بھی شامل ہیں ، طبی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم کو ہسپتال میں داخل کرنے کافیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم گزشتہ روز علاج کیلئے لندن پہنچے ہیں۔