جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی رہنماؤں کو اہم ہدایت ، وقت ضائع کئے بغیر عمل کیا جائے

datetime 14  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ سازشوں کو اہمیت نہ دی جائے اور ان پر وقت ضائع کئے بغیر پوری توجہ ملکی ترقی کے منصوبے مکمل کر نے پر دی جائے جبکہ پاکستان مسلم لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ محض مذموم مقاصد کی خاطر وزیر اعظم کی عزت اور خاندان پر لگائے جانے والے مضحکہ خیز الزامات کا ہر فورم پر بھرپور جواب دیا جائیگا ٗ عوام اور تمام سیاسی قوتوں کو ملک کی ترقی و خوشحالی پر مذموم ایجنڈے اثرات سے آگاہ کر کے اعتماد میں لیا جائیگا ٗپارٹی کے سینئر رہنماؤں نے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو ایک مرتبہ پھر سبوتاژ کر نے کی کو ششوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی تعمیر و ترقی کے سفر ذاتی خواہشات کی بھینٹ چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ٗ تمام سیاسی اور قانونی محاذوں پر مقابلہ کیا جائیگا۔ جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔اجلاس نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ محض مذموم مقاصد کی خاطر وزیر اعظم کی عزت اور خاندان پر لگائے جانے والے مضحکہ خیز الزامات کا ہر فورم پر بھرپور جواب دیا جائیگا پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اس سے پہلے بھی ایسی تمام سازشوں اور سازشی عناصر کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے اور اس مرتبہ بھی تمام سیاسی اور قانونی محاذوں پر ان کا مقابلہ کیا جائیگا ۔اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سبوتاژ کر نے کی کوشش کی جارہی ہے اور عوامی ترقی اور تعمیر کے سفر کو بے پر کے الزامات اور اپنی ذاتی خواہشا ت کی بھینٹ چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔اجلاس نے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ عوام اور تمام سیاسی قوتوں کو ملک کی ترقی و خوشحالی پر اس مذموم ایجنڈے اثرات سے آگاہ کیاجائیگا اور انہیں اعتماد میں لیا جائیگا وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے شرکاء کو وزیر اعظم پاکستان کی دی جانے والی ہدایت بھی پہنچائیں وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ سازشوں کواہمیت نہ دی جائے اور اس پر وقت ضائع کر نے کی بجائے پوری توجہ ملکی ترقی کے منصوبوں کو مکمل کر نے پر دی جائے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب ٗ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید ٗ وزیر سیفران عبد القادر بلوچ ٗ وزیر دفاع خواجہ آصف ٗ وزیر ریلوے سعد رفیق ٗوزیر قانون زاہد حامد ٗ سینیٹر مشاہد اللہ خان ٗ اٹارنی جنرل آف پاکستان ٗ مریم نواز شریف ٗ نے شرکت کی جبکہ سابق گور نر کے پی کے سر دار مہتاب احمد خان اجلاس میں شریک ہوئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…