لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعظم سمیت خاندان کے متعددافراد لندن روانہ،کتنا عرصہ قیام کرینگے،تفصیلات سامنے آگئیں،وزیراعظم نواز شریف ایک ہفتے کے نجی دورے پر لندن کے لئے روانہ ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنی والدہ، اہلیہ کلثوم نواز، 2 ذاتی ملازموں اور اپنے اسٹاف کے ممبران کے ہمراہ لاہور کے علاقہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے لندن کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم ایک ہفتے کے نجی دورے پر لندن جا رہے ہیں جہاں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے اور پھر وطن واپس آجائیں گے۔قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف رائے ونڈ میں واقع اپنی رہائش گاہ جاتی امراء سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور پاناما لیکس کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بھی آئندہ ایک دو روز میں لندن کیلئے روانہ ہوں گے جب کہ پیپلز پارٹی کے چیرمین آصف علی زرداری پہلے ہی لندن میں موجود ہیں، اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بھی لندن میں ہی قیام پزیر ہیں تاہم ان کی وزیراعظم نوازشریف سے کوئی ملاقات متوقع نہیں ہے۔
وزیراعظم سمیت شریف خاندان کے متعددافراد لندن روانہ،کتنا عرصہ قیام کرینگے،تفصیلات سامنے آگئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































