اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اعتزاز احسن کو پاناما لیکس پر بات کرنے سے روک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا تو پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے پاناما لیکس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو معاملہ پارلیمنٹ پرسیاہ سایہ ڈالے ہوئے ہیں وہ انتہائی سنگین ہے، صبح سےشام تک جس معاملے پربحث ہورہی ہے وہ وزیراعظم کےخاندان سے متعلق ہے، پاناما لیکس میں لگے الزامات ہمارے سیاسی مستقبل سے وابستہ ہیں۔ اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے اعتزاز احسن کو پاناما لیکس پر بات سے روکنے کی کوشش کی اور کہا کہ پاناما لیکس پر قومی اسمبلی میں 2 دن بحث ہوچکی ہے اس لئے اگر اعتزاز احسن بات کرنا چاہتے ہیں تو سینیٹ میں جاکر بات کریں۔رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ سب سے مقتدر فورم ہے،یہاں بات ہونا ضروری ہے، ٹیکس اداکرنےکی تلقین کرنے والوں پرٹیکس چوری کےالزامات لگےہیں، پارلیمنٹ کا مستقبل نواز شریف سے منسلک ہے، امید تھی کہ وزیراعظم کھل کر بات کرنے کی اجازت دیں گے جب کہ ہمیں یقین ہے کہ الزامات غلط ہوں گے لیکن جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت شریف خاندان پر لگے الزامات پر کیا کر رہی ہے۔
اسپیکرقومی اسمبلی نے اعتراز احسن کو بات کرنے سے روک دیا، جا نئے کیو ں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































