جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

چوہدری نثار کی پیشکش پر عمران خان کا حیرت انگیز ردعمل،حکومت کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

datetime 9  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چوہدری نثار کی پیشکش پر عمران خان کا حیرت انگیز ردعمل،حکومت کو بڑی مشکل میں ڈال دیا،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما لیکس پر وفاقی وزیر داخلہ کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے شعیب سڈل کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ کر ڈالا۔ ان کا کہنا تھا شعیب سڈل وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کے ماہر ہیں اور ان کو پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے مکمل اختیارات دیئے جائیں تاکہ وہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کر سکیں۔ شعیب سڈل آئی جی پولیس، ڈی جی آئی بی اور وفاقی ٹیکس محتسب جیسے بڑے عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ عمران خان نے واضح کیا کہ چوبیس اپریل کو تحریک انصاف کا یوم تاسیس پوری شان و شوکت سے اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں ہی ہو گا۔ واضح رہے چودھری نثار نے کہا تھا کہ آف شور کمپنیوں کے حوالے سے حکومت پر الزامات نہ لگائے جائیں۔ عمران خان کی مرضی کے ایف آئی اے افسر سے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے تیار ہیں۔ چوہدری نثار نے انکشاف کیا کہ کمیشن بنانے میں دیر اس لئے ہے کہ حکومت نے دو سابق جج صاحبان سے رابطہ کیا لیکن طوفان بدتمیزی میں ان جج صاحبان نے یہ ذمہ داری قبول کرنے سے اجتناب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…