کراچی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ نے ساحل سے بحری جنگی بحری جہازوں کو ہدف بنانے والے میزائل “ضرب” کی لانچنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے ساحل سے بحری جنگی جہازوں کو نشان بنانے والے میزائل کو ساحلی علاقے سے داغا گیا اوراس نے سمندرمیں موجود اپنے ہدف کوکامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، ’’ضرب‘‘ میزائل پاک بحریہ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ میزائل کے تجربے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ اورڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنزسمیت دیگر اعلیٰ عسکری افسران بھی موجود تھے ، ایڈمرل ذکا اللہ اورڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز نے ’’ضرب‘‘ کے کامیاب تجربے پر اس کی تیاری میں شامل ماہرین اور دیگر عملے کی کی کوششوں کو سراہا۔ ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ میں شامل کیا جانے والا یہ نیا میزائل سسٹم ہماری حربی صلاحیتوں میں اضافے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔ اس کا کامیاب تجربہ اور ملک کی سمندری حدود کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم اور ہماری حربی تیاریوں کی سند پر مہر ہے۔
پاکستان نیوی کا ساحل سے بحری جنگی جہازوں کو مارنے والے میزائل ”ضرب “ کا کامیاب تجربہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































