لاہور (نیوزڈیسک)رائیونڈ کاگھیراﺅ، عمران خان نے اہم فصلوں کی منظوری دیدی،طبل جنگ بج گیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ۔ جس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں سبطین خان، سعدیہ سہیل، داکٹر مراد راس، ملک احمد بچھڑ، وحید ڈوگر، میاں اسلم اقبال، علی سلمان، خرم شہزاد، راحیلہ اور، آصف محمود، اعجاز خان بخاری ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں بہتر کارکردگی پر قائد حزب اختلاف پنجاب کی کارکردگی بالخصوص پانامہ دستاویزات اور سستی روٹی سکیم سمیت دیگر مفاد عامہ کے منصوبوں میں ہونیوالی مالی بد عنوانیوں اور میگا کرپشن کو بے نقاب کرنے کے اقدام کو سراہا۔اس موقع پر عمران خان نے میگا کرپشن کیسز اور پانامہ لیکس کیخلاف شروع ہونیوالی تحریک کیلئے میاں محمودالرشید کو دیگر پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈروں سے رابطے تیز کرنے کا ٹاسک دیا۔ اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس نے شرفاءکو بے نقاب کر دیا اب فیصلہ کن تحریک شروع ہونے جا رہی ہے اور اب فیصلہ2018نہیں 2016میں ہی ہو جا ئے گا۔ انہوں نے حکومت کو وارننگ دی کہ تحریک کے آغاز پر حکومت نے اگر کارکنوں کو ہراساں کیا یا گرفتاری کیں تو تمام تر حالات کی خرابی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی اور حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے اجتناب کرے۔
رائیونڈ کاگھیراﺅ، عمران خان نے اہم فیصلوں کی منظوری دیدی،طبل جنگ بج گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































