اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اقتصادی سرگرمیوں سے غربت اور بے روزگاری میں کمی ہو گی،گلگت بلتستان کی عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کےلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، گلگت بلتستان کی عوام نے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، یہ مینڈیٹ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کا متقاضی ہے۔ وہ جمعرات کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبے کے ترقیاتی کاموں میں دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور گلگت بلتستان میں عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں میں پیش رفت سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔حافظ حفیظ الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف کو ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے گلگت میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کےلئے احکامات پر بھی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ جی بی میں پھنسے سیاحوں کو C-130طیارے کے ذریعے نکالا گیا تھا۔ملاقات میں گلگت بلتستان کے کونسل انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے وزیراعظم سے کونسل انتخابات کےلئے مجوزہ امیدواروں کے ناموں پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کو ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لانے کےلئے کام کریں، حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کو اولین ترجیح دیتی ہے،گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا مقصد اقتصادی سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے،جی بی میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا مسلسل جائزہ لیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اقتصادی سرگرمیوں سے غربت اور بے روزگاری میں کمی ہو گی، گلگت بلتستان کی عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کےلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، گلگت بلتستان کی عوام نے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، یہ مینڈیٹ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کا متقاضی ہے۔(اح)
گلگت بلتستان میں اقتصادی سرگرمیوں سے غربت اور بے روزگاری میں کمی ہو گی،وزیر اعظم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟



















































